Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

اقوام متحدہ میں دبنگ خطاب، اقوام عالم کو واضح کردیا۔

Muhammad Luqman

Published

on

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی سماجی و معاشی ترجیحات گلوبل ایجنڈا 2030 کے مطابق ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کا مقصد معیشت میں نئی جان ڈالنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اسٹرکچرمیں بہتری، احتساب، شجرکاری، صحت اور تعلیم میں اصلاحات، زراعت کا فروغ، سستی توانائی اور پانی ذخیرہ کرنا نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستانی مندوب نے پانی کے وسائل کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ‘پاکستان اپنی پانی کی ضروریات اور مسائل سے واقف ہے، ہم نے حال ہی میں ایک نیشنل واٹر پالیسی تشکیل دی ہے، جس کے ذریعے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر منصوبوں کے حوالے سے کام جاری ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ قدرتی وسائل کی تلاش اور خود انحصاری حکومتی اقدامات کا بنیادی جزو ہے۔ جبکہ احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بھی نئی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ رقوم کے غیر قانونی بہاو¿ اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے لیے عالمی تعاون کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

انٹرنیشنل

بنگلا دیش: انتخابی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی، 3 ہلاک

Published

on

bangladesh

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں انتخابی مہم کا آغاز خوشگوار ثابت نہیں ہوسکا۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تازہ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔

بنگلا دیش کے جنوبی ضلع نواکھالی میں آج عوامی لیگ کی ریلی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق حکمراں جماعت عوامی لیگ سے ہے۔

سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کا دوسرا واقعہ فرید پور ضلع میں پیش آیا جہاں بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے حامیوں نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے کارکن کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

بنگلا دیش میں 10 دسمبر کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں، انتخابی مہم کا آغاز پیر سے ہو گیا ہے اور صرف تین دن کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان مختلف جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء اہم رہنماؤں کے ہمراہ اسیر جب کے ان کے بیٹے اور پارٹی چیئرمین جلاوطنی پر مجبور ہیں۔ اپوزیشن نے توقع کے برعکس گزشتہ ہفتے ہی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایشا امبانی کی شادی، ہیلری کلنٹن کے شاہ رخ کیساتھ ٹھمکے

Rashid Saeed

Published

on

shahruhk dance with henry clinton

بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی پر بھارتی اداکار شاہ رخ کے ساتھ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ٹھمکے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی دھوم دھام سے جاری ہے اس شادی پر بھارت کے تمام اداکاروں سمیت سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن بھی شریک ہیں۔ 

شادی میں شریک ہیلری کلنٹن کی بھارتی اداکار شاہ رخ کے ساتھ گانا ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ پر ٹھمکے لگاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیلری کلنٹن کا شاہ رخ کے ساتھ رقص کرتی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اس ویڈیو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

تھریسا مے کو پارلیمنٹ میں تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا

Published

on

theresamy

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے اراکین وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے درکار 15 فیصد اراکین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کنزرویٹو پارٹی کے رہنما گراہم براڈی نے میڈیا کو بتایا کہ بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم کے حامی اراکین نے بھی ہماری حمایت کی ہے، ہمیں مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اور آج پارلیمنٹ اجلاس میں کسی بھی وقت قرارداد پیش کردی جائے گی۔

کنزرویٹو پارٹی کے رہنما گراہم براڈی نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر آج اجلاس کے دوران کسی بھی وقت ووٹنگ ہوسکتی ہے اور قرارداد پر ووٹنگ کے نتائج کو بھی عام کردیا جائے گا۔ اپوزیشن اپنی قرارداد کی منظوری کے لیے پُرامید ہے۔

قبل ازیں برطانوی سپریم کورٹ نے بھی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے انخلاء پر دوبارہ ریفرنڈم کرانے، ڈیل پر رائے شماری موخر کرنے یا یورپی یونین سے ازسرنو معاہدے کا اختیار بھی دے دیا گیا تھا تاہم یورپی یونین کے رہنماؤں نے نئے معاہدے سے انکار کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اختیارات ملنے کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری کو موخر کردیا تھا۔

یورپی یونین سے انخلاء کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے کو شدید دباؤ کا سامنا رہا ہے، خود وزیراعظم کی کابینہ کے دو اراکین اختلاف رائے کے باعث مستعفی ہوگئے تھے اور پارٹی رہنماؤں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں برطانوی عوام نے یورپی یونین نے انخلاء پر ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا اور اس عمل کو 2019 کے ابتدا تک مکمل کرنا تھا۔

Continue Reading
Advertisement
vitamin d
صحت7 گھنٹے ago

وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں مددگار غذائیں

imran khan
پاکستان7 گھنٹے ago

عمران خان انسٹاگرام پر دوسرے سرگرم عالمی رہنما

aquwa man film
شوبز8 گھنٹے ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

kpk hakoomat and fata izmam
پاکستان8 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا حکومت فاٹا انضمام کے لیے سرگرم

nwaz sharif1
پاکستان8 گھنٹے ago

العزیزیہ ریفرنس؛خواجہ حارث کے دلائل مکمل

asif zardari blawal
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

austerelia england
کھیل9 گھنٹے ago

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اورآسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

imran khan1
پاکستان9 گھنٹے ago

گیس بحران:ایم ڈیزکیخلاف تحقیقات کا حکم

pmln logo
پاکستان9 گھنٹے ago

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا

bangladesh
انٹرنیشنل9 گھنٹے ago

بنگلا دیش: انتخابی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی، 3 ہلاک

tererists
پاکستان9 گھنٹے ago

اوکاڑہ ; بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

sarah alikhan
شوبز9 گھنٹے ago

برقع پہن کر فلم ’’کیدر ناتھ‘‘ دیکھنے پہنچ گئیں

games2
صحت9 گھنٹے ago

وڈیوگیمز یادداشت کی کمزوری کاعلاج

sharyar afridi
پاکستان9 گھنٹے ago

گلے لگانے کو تیار ہوں، شہریار آفریدی

nilam muneer
شوبز10 گھنٹے ago

پرستاروں کوچونکا دینے والے سرپرائز کااعلان

aquwa man film
شوبز8 گھنٹے ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو13 گھنٹے ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز5 دن ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو6 دن ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز1 ہفتہ ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز1 ہفتہ ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو2 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو3 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

walk
صحت1 مہینہ ago

اعصابی پیوند نے چلنے کے قابل بنا دیا

Puppy cube
ٹیکنا لوجی1 مہینہ ago

ہموار سطح ٹچ سکرین میں تبدیل

مقبول خبریں