ابھی تک باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی

Christine Logard
Avatar WebDesk 1 , اکتوبر 11, 2018

قرض کیلئے پاکستان کی طرف سے ابھی تک باضابطہ درخواست نہیں موصول ہوئی، پاکستانی وفد سے ملاقات ہو گی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ کا کہنا ہے کہ قرض کے لیے پاکستان کی باضابطہ درخواست ابھی موصول نہیں ہوئی۔

بالی میں نیوز کانفرنس کے دوران کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ملاقات ہوگی اور امید ہے کہ بات چیت کے دوران پاکستان مالیاتی پروگرام کی درخواست کرے گا۔ 

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کو اس سال اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 سے 9 ارب ڈالر درکار ہیں تاہم حکومت اس پروگرام کو بیل آؤٹ پیکج کا نام نہیں دینا چاہتی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.