دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار

Singapore AirLines
Avatar WebDesk 2 , اکتوبر 11, 2018

دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پرواز شروع ہونے جارہی ہے، اس حوالے سے آج سنگاپور سے نیویارک تک نئی پرواز کا آغاز ہو رہا ہے۔

سنگاپور ایئرلائنز پانچ سال بعد اپنا یہ روٹ دربارہ متعارف کرا رہی ہے۔ پانچ سال قبل یہ پرواز اس لیے بند کر دی گئی کہ اس پر بہت زیادہ خرچ آرہا تھا۔

سنگارپور سے نیویارک کا سفر 15000 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ فاصلہ تقریباً 19 گھنٹے میں طے کیا جائے گا۔

قنطاس ایئرویز نے رواں سال پرتھ سے لندن تک اپنی 17 گھنٹے پر مشتمل نان سٹاپ پرواز کا آغاز کیا تھا۔ جبکہ قطر ایئرویز آکلینڈ سے دوحا ساڑھے 17 گھنٹے کی نان سٹاپ پرواز فراہم کر رہی ہے۔

چانگی ایئرپورٹ سے نیوآرک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک کے سفر کا خاصا چرچا ہے۔ اس سفر کے دوران شاید ہی کوئی خالی سیٹ ہوتی ہو۔

اس حوالے سے سنگاپور ایئرلائنز (ایس آئی اے) کا کہنا تھا کہ مسافروں کی جانب سے نان سٹاپ سروسز کی مانگ تھی، جس کی وجہ سے سٹاپ اوور کے مقابلے میں وقت کی بچت ہوتی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.