Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

لیبیا فوج کی بڑی کارروائی۔۔۔ مصری دہشتگرد گرفتار

Rashid Saeed

Published

on

Safut Zaidan

لیبیا کی قومی فوج کی مشرقی شہر درنہ میں کارروائی ‘ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مصری دہشت گرد صفوت زیدان کو گرفتار کر لیا گیا۔ صفوت زیدان مصر کو انتہائی مطلوب دہشتگرد  ہشام عشماوی کا محافظ بتایا جاتا ہے۔

ہشام عشماوی مصری سکیورٹی فورسز کا سابق افسر تھا۔ اس کو گذشتہ سوموار کے روز درنہ ہی میں لیبیا کے سابق جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج نے گرفتار کیا تھا۔ مصری سکیورٹی حکام عشماوی ہی کو سخت گیر جنگجو گروپ انصار الاسلام اور ایک اور جنگجو گروپ المرابطون کا سربراہ قرار دیتے ہیں۔ان دونوں گروپوں کے شمالی اور مغرب افریقا میں القاعدہ کے نیٹ ورک سے روابط بتائے جاتے ہیں۔

صفوت زیدان القاعدہ سے وابستہ گروپ کی درنہ میں کونسل کا سربراہ بتایا گیا ہے۔وہ لیبی اور مصری حکام کو دونوں ممالک میں تباہ کن حملوں کے الزامات میں مطلوب تھا۔ وہ مصر سے 2013ء میں بھاگ کر لیبیا آگیا تھا اور اس نے درنہ میں ایک خفیہ کمین گاہ میں پناہ لے رکھی تھی۔ 

درنہ میں تعینات لیبی قومی فوج ( ایل این اے) نے وہاں موجود دوسرے مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا بھی محاصرہ کر لیا ہے،ان میں لیبیا میں القاعدہ کا ملٹری اور سکیورٹی لیڈر عبدالعزیز عبدالحمید الجیبانی ،اس دہشت گرد تنظیم کا میڈیا ترجمان محمد المنصوری الدسکا اور اس گروپ کا مفتی ابو حفص الموریتانی شامل ہیں۔

لیبیا کی قومی فوج نے جون میں درنہ پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مصر کے لیبیا کے مشرقی شہروں پر قابض اس فوج کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور مصری فضائیہ نیماضی میں درنہ میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے تھے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے مصر میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث جنگجوؤں کو ان حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

مصری حکومت نے لیبیا سے چار روز پہلے گرفتار کیے گئے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہشام عشماوی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عشماوی کو مصر کی ایک عدالت نے ملک میں بم حملوں کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔ اس پر 2014ء میں لیبیا کی سرحد کے نزدیک مصری فورسز پر ایک حملے میں ملوث ہونے کا بھی الزام عاید کیا گیا تھا۔اس حملے میں مصر کے سرحدی محافظ بائیس فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

وہ مصر کی خصوصی فورسز کا سابق افسر ہے اور وہ قاہرہ کو دہشت گردی اور مسلح غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب ہے۔لیبیا کی قومی فوج نے درنہ میں گرفتاری کے بعد عشماوی کی خون آلود چہرے والی تصویر شائع کی تھی۔ اس نے عشماوی کے مصری فورسز کے شناختی کارڈ کی تصویر بھی جاری کی تھی۔

مصری حکام نے عشماوی کے نیٹ ورک پر 2013ء میں ایک سابق وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کا بھی الزام عاید کیا تھا۔ اس نے حالیہ برسوں کے دوران میں مصری فورسز کے سابق افسروں کو اپنی تنظیم میں بھرتی کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

مصری انٹیلی جنس اور سکیورٹی کے ذرائع اس کے نیٹ ورک کو مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں برسرپیکار جنگجوؤں سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔

انٹرنیشنل

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا

anees akhtar

Published

on

blast kashmir

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا، 18 فروری کو بھارتی میڈیا نے شور مچایا کہ پلواما حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالرشید غازی عرف کامران کو ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے نہ صرف اس پر جیش محمد کا رکن ہونے کا الزام لگایا بلکہ اُس کی تصویر کو بھی خوب چلایا ۔

لیکن جھوٹ پھر جھوٹ ہے ، پتا چلا کہ وہ تصویر ہی جعلی تھی جو ایک کمپیوٹر ایپلی کیشن کی مدد سے تیار کی گئی ۔ یہ وہی ایپلی کیشن ہے جس کے ذریعے مشہور امریکی گلوکار جان بان جووی کی بھی جعلی تصاویر شائع کی جا چکی ہیں ۔

جعلی خبروں کا بھانڈا پھوڑنے والی ویب سائٹ کے مطابق عبدالرشید غازی کے مبینہ نام سے جاری تصویر کو جب گوگل پر ریورس امیج سرچ کیا گیا تو پتا چلا کہ ٹوئٹر پر تو پہلے ہی بہت سے لوگ اسے جعلی قرار دے چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے اس عمل کا سوشل میڈیا پر بھی خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر بھارتی میڈیا جعلی تصویر نشر کر سکتا ہے تو پھر بھارتی عوام کو مزید کون کون سے جھوٹ سنائے جا رہے ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد چین کے دورے پرپہنچ گئے

anees akhtar

Published

on

saudi prince

براعظم ایشیا میں سعودی کا عرب کا اثرورسوخ بڑھانے کے خواہشمند سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے تازہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے دوروں کے بعد سعودی شہزادہ جمعرات کی صبح چین کی سرزمین پر پہنچے۔

وہ چین میں صدر اور حکمران کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ژی جن پنگ سمیت اہم آفیشلز سے ملاقات کر کے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کریں گے کہ سعودی عرب نہ صرف چین کے اہم ترین تیل کے سپلائر میں سے ایک ہے بلکہ یہ چین کے فوجی ڈرونز سمیت دیگر برآمدات کے لیے بھی اہم مارکیٹ ہے۔

محمد بن سلمان ایک ایسے موقع پر چین کا دورہ کر رہے ہیں جب ان سے چند دن قبل ہی ان کے ملک کے سب سے بڑے حریف ایران کے اعلیٰ وفد نے چین کا دورہ کر کے اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقات کی تھی۔

بدھ کو چینی صدر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات کر کے انہیں یقین دہانی کرائی کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں سے قطع نظر چین کا ایران کے ساتھ وسیع تر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے قیام کا عزم غیرمتزلزل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

جہاں ایک طرف اس دورے کی اسٹریٹیجک اہمیت سے انکار نہیں وہیں یہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے گزشتہ کچھ عرصے سے سنکیانگ میں اقلیتی مسلمان برادری ایغور کی نسل کشی پر چین کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اب تک ایغور مسلمانوں کے معاملے پر ترکی واحد مسلم اکثریتی ملک ہے جس نے چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایغور کی مسلم اقلیتی برادری سے چین کا رویہ باعث شرم ہے اور یہ بات اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ چین نے جان بوجھ کر 10لاکھ سے زائد ایغور مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھا ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد کے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ گینگ شوانگ نے کہا تھا کہ حالیہ سالوں میں ہمارے مابین تعاون میں مثبت پیش رفت دیکھی گئی ہے جس سے انفرا اسٹرکچر اور اسپیس سیٹلائٹ جیسے شعبوں میں مثبت ثمرات سامنے آئے ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

مودی سرکار کے خلاف نیا محاذ کھل گیا مگر ہوا کیا

anees akhtar

Published

on

modi randeep

 بھارت میں اپوزیشن جماعت نے مودی کے خلاف محاذ کھول لیا۔کانگریس پارٹی نے مودی سرکار کو نکمی اور ناکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک صدمے سے گزر رہا ہے اور مودی دو روزہ دورے پر سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

اپوزیشن جماعت کانگریس بھارتی وزیر اعظم پر برہم ہو گئی۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھی مودی اپنی تشہیری مہم میں مگن رہے۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجیوالانے کہاکہ ملک گہرے صدمے سے گزر رہا ہے اور مودی دو دن کی غیر ملکی یاترا پر سیر سپاٹے کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں، کیا دنیا میں کوئی ایسی نکمی اور ناکارہ حکومت بھی ہے جس کے وزیر اعظم فوجیوں کے مرنے کے بعد فلم کی شوٹنگ کرتے رہیں؟

ترجمان اپوزیشن پارٹی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے قومی سوگ کا اعلان بھی اس لیے نہیں کیا کیونکہ انھیں اپنی حکومت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح منسوخ کرنا پڑتا۔ 

Continue Reading
Advertisement
punjab assembly
پاکستان19 منٹ ago

سپیکر سندھ اسمبلی ‘پنجاب اسمبلی میں بھی ہلڑ بازی

nab logo
پاکستان38 منٹ ago

نیب اپنی عزت بچانے کیلئے میدان میں آگیا

dolor
پاکستان39 منٹ ago

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا

blast kashmir
انٹرنیشنل49 منٹ ago

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا

agha saraj durani
پاکستان52 منٹ ago

آغاسراج درانی کے پروڈکشن آرڈرجاری

saudi prince
انٹرنیشنل55 منٹ ago

سعودی ولی عہد چین کے دورے پرپہنچ گئے

malik riaz
پاکستان1 گھنٹہ ago

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو بھی خوشخبری سنادی

cm punjab sardar usman buzdar
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی پالیسی تبدیل کر دی

kishmish
صحت1 گھنٹہ ago

کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانا فائدہ مند

indian water close
پاکستان1 گھنٹہ ago

سفارتی محاذ پر ناکامی، بھارت نے ایک اور دھمکی لگا دی

modi randeep
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

مودی سرکار کے خلاف نیا محاذ کھل گیا مگر ہوا کیا

jaam kamal
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھارت کے خلاف دبنگ اعلان

hub dum
پاکستان1 گھنٹہ ago

بارشیں کراچی والوں کے لیے خوشخبری بن گئیں

national assambli
پاکستان2 گھنٹے ago

سراج درانی کی گرفتاری پرقومی اسمبلی میں کیا ہوا اہم خبرآگئی

sahiwal traggdy
پاکستان2 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

kareena and sarah
ویڈیو3 گھنٹے ago

کرینہ کپورکا سارہ علی خان کو حیرت انگیز مشورہ

shah rukh khan
شوبز1 دن ago

انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پرسنگین الزام لگادیا کہ وہ غصہ میں پاگل

film photograph
ویڈیو1 دن ago

نوازالدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلرریلیز

lal ka botar
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز

katy perry1
ویڈیو5 دن ago

کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران

the intewes
ویڈیو6 دن ago

تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز

nich jons
شوبز1 ہفتہ ago

پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

gull panra
PSL41 ہفتہ ago

پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا پشتوترانہ ریلیز

bravo
کھیل1 ہفتہ ago

براوو نے’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

amir khan madhuri
شوبز1 ہفتہ ago

عامرخان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

aalia bhatt1
شوبز1 ہفتہ ago

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کے بوسہ پر اعتراض

amitabh shah tapsi
شوبز1 ہفتہ ago

شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی ٹھان لی

shardha kapoor
شوبز1 ہفتہ ago

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کوکام کرنے سے روک دیا

aalia ranveer
شوبز1 ہفتہ ago

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

lady ga ga
شوبز1 ہفتہ ago

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نےمیدان مار لیا

مقبول خبریں