Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

Published

on

trump kim in jung

اقوام متحدہ کے لئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف اس وقت پابندیوں کے نفاذ سے مسلسل وابستہ ہے جب تک وہ ملک خود کو جوہری طور پر عدم مسلح نہیں کر لیتا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں سے متعلق روس کے بلائے گئے بند دروازے کے پیچھے ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت سے قبل اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ پیانگ یانگ نے لگ بھگ ایک سال میں کوئی جوہری یا بالسٹک میزائل کا تجربہ نہیں کیا ہے تاہم یہ اس ملک کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے لیے کافی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کچھ کیا ہے، صدر اور کم نے ایک سربراہی اجلاس کیا ہے اور وہ ایک اور سربراہی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ پومپیو متعدد اجلاس کرتے رہے ہیں۔ ہم نے فوجی مشقیں ختم کر دی تھیں اور ہم اب تک انہیں بہت سی مراعات دے چکے ہیں اور کیوں کہ انہوں نے ابھی تک پابندیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے کوئی ضمانت نہیں دی ہے اس لیے ہمیں اپنی بات منوانے کے لیے سختی کرنا ہو گی۔ ہیلی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور شمالی کوریا کے ایک سینیر عہدے دار کے درمیان منسوخ شدہ مذا?رات امکانی طور از سر نو طے ہو ں گے اور انہیں ابھی تک توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال کے شروع میں شمالی کوریا کے لیڈر کم یانگ ان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

نکی ہیلی نے مزید کہا کہ اگر آپ قرار دادوں کو اور انہیں وضع کرنے کے انداز کو دیکھیں، تو ان کا مقصد خصوصی طو ر پر وسیع تباہی کے ہتھیاروں اور بالسٹک میزائلوں سے امن اور سلامتی کو لاحق خطرے سے نمٹنا تھا۔ وہ خطرہ ابھی تک وہاں موجود ہے، ان کے پاس وہاں ابھی تک اپنی تنصیبات موجود ہیں، انہوں نے ابھی تک انسپکٹروں کو جوہری تنص?ب یا بالسٹک میزائلوں کی تنص?ب میں جانے اور ان کے معائنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

انٹرنیشنل

عدالت نے ڈولڈ ٹرمپ کا حکم نامہ مسترد کردیا

Published

on

rporter

امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیا گیا سی این این کے رپورٹر کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کی جانب سے امیگریشن سے متعلق سوال پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹر کو برا بھلا کہا اور عملے کو مائیک چھیننے کا حکم دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے عملے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا سے مائیک چھیننے کی کوشش کی اور بعدازاں ان کا پاس بھی منسوخ کر دیا تھا۔سی این این کی انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکی عدالت نے رپورٹر کا وائٹ ہاؤس کا پاس بحال کرنے حکم دیا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی مہم تیز

Published

on

therisamy

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور بورس جانسن کو نیا قائد ایوان بنانے کی مہم تیز ہو گئی، رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کی رخصتی اب مہینوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے۔

حکمران کنزویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ نے لندن میں نیوز کانفرنس کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا بریگزٹ پرحکومتی پالیسی ناکام ہو گئی۔ ہم وزیراعظم تھریسامے کےخلاف تحریک عدم اعتماد چاہتے ہیں، یقین ہے وزیراعظم تھریسامے کی رخصتی اب چند دنوں کی بات ہے۔

دوسری جانب تھریسامے کی جگہ حکومت سے ناراض بورس جانسن کو وزیراعظم لانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ 

Continue Reading

انٹرنیشنل

آسیہ اندرابی کے ریمانڈ میں توسیع

Published

on

asia andrabi

بھارتی تحقیقاتی ادارے کی عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کا عدالتی ریمانڈ بڑھادیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی کی دو ساتھیوں کے عدالتی ریمانڈ میں بھی 4 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔

دختران ملت کی تینوں خواتین لیڈروں کا جوڈیشل ریمانڈ جمعرات15نومبر کو ختم ہو رہا تھاجس کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی عدالت میں ان تینوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے شامل کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اس موقع پر انکی جوڈیشل ریمانڈ میں 4دسمبر تک توسیع کی۔

عدالت نےگزشتہ روز تینوں خواتین لیڈروں کے خلاف پیش کئے گئے چارج شیٹ کا نوٹس نہیں لیا،کیونکہ عدالت کے پاس چارج شیٹ کو زیر غور لانے کیلئے وقت کی کمی کا سامنا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آسیہ اندرابی اور انکی دو ساتھوں کا کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پٹیالہ ہاوس نئی دہلی کی نئی خصوصی عدالت میں منتقل کیا۔

Continue Reading
Advertisement
supreem court registry
پاکستان6 گھنٹے ago

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

rporter
انٹرنیشنل6 گھنٹے ago

عدالت نے ڈولڈ ٹرمپ کا حکم نامہ مسترد کردیا

Double Sawari
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

sardar usman buzdaar
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

usman buzdar
پاکستان7 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیمیں حکومت کا عوام پر احسان نہیں

bilawal bhutto
پاکستان7 گھنٹے ago

ظلم و ناانصافیوں کے باوجود انتقامی سیاست نہیں کی

sindh high court
کھیل7 گھنٹے ago

متنازع ٹی 10 لیگ، پاکستانی شہر کا نام استعمال کرنے پر پابندی عائد

pakistan and falsteen teams
کھیل7 گھنٹے ago

دوستانہ فٹبال میچ‘ فلسطین کی پاکستان کو شکست

arrest
پاکستان8 گھنٹے ago

30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

chief justice of pakistan
پاکستان8 گھنٹے ago

پی آئی اے حکام سے بدتمیزی پر از خود نوٹس

hamza salman shebaz
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

cda officer ayaaz
پاکستان8 گھنٹے ago

سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

ehsan mani najam sethi
کھیل8 گھنٹے ago

قانونی جنگ میں شدت،احسان مانی کو ایک اور نوٹس

pak hocky team
کھیل9 گھنٹے ago

کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے جاری

pakistan newzealand test match
کھیل9 گھنٹے ago

ٹیسٹ‘ پہلا دن ختم، قومی ٹیم کے 2 وکٹوں پر 59 رنز

مقبول خبریں