Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

طالبان کا افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ

anees akhtar

Published

on

taliban

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی میزبانی میں ماسکو میں جاری افغان امن مذاکرات کا سلسلہ آج دوسرے بھی جاری ہے۔ تین روزہ کانفرنس میں آج بھی سربراہی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے حصے میں آئی۔

آج کے سیشن میں طالبان کے مطالبے پر بحث کی جائے گی، افغان حکومت اور امریکی حکام طالبان مطالبے پر اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے جب کہ دیگر ممالک کی رائے بھی لی جائے گی جس کے بعد  دیگر معاملات پر بھی گفت و شنید ہو گی اور کل حتمی نتیجے تک پہنچا جائے گا۔

قبل ازیں طالبان وفد کے سربراہ نے 17 سالہ افغان جنگ کے خاتمے کوامریکی فوجیوں کے مکمل انخلا سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کا انعقاد خوش آئند ہے لیکن ٹھوس اقدامات کی عملی تعبیر کے بغیر ہر قسم کے بحث و مباحثے ناکام ثابت ہوں گے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ امن کانفرنس کا مقصد مشترکہ جدوجہد کے ذریعے افغانستان کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، اس سلسلے میں روس تمام فریقین کی سنجیدہ اوربامقصد بات چیت اور مثبت نتائج کیلئے پرُامید ہے جس کے لیے تمام فریقین کو اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کے لیے آزاد پلیٹ فارم فراہم کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شروع ہونے والی تین روزہ افغان کانفرنس میں افغانستان، پاکستان، بھارت، چین، امریکا اور افغان طالبان کے وفد سمیت 12 ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں جب کہ روس نے بطور میزبان کے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر: فوج کی فائرنگ، 2 نوجوان شہید

anees akhtar

Published

on

kashmir

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، شدید برفباری اور بارش کے باوجود کشمیری عوام نوجوانوں کی شہادت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاہم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر احتجاج کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا جب کہ ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

2 کارگو جہازوں میں آگ لگ گئی، 14 ہلاک

Published

on

 روس اور کریمیا کی سرحد کے قریب بحر اسود میں کیرچ اسٹریٹ (Kerch Strait) کے علاقے میں 2 کارگو جہازوں میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مائیسٹرو اور کینڈی نامی دونوں جہاز تنزانیا کے گیس ٹینکر تھے، جن میں 31 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 16 کا تعلق ترکی جبکہ 15 کا بھارت سے تھا۔ذرائع کے مطابق سمندر میں طوفان کے باعث حادثہ پیش آیا۔روسی میڈیا کے مطابق ایک جہاز کی دوسرے کو ٹکر کے باعث دھماکا ہوا اور لوگوں نے آتشزدگی سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق آگ، ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں منتقل ہوگئی۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

بھارت: تامل ناڈو میں روایتی مقابلہ، دوافراد ہلاک

anees akhtar

Published

on

contest

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں جلی کٹو کے روایتی مقابلے کے دوران دو افراد ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوگئے ۔یہ واقع تامل ناڈو کے ضلع پوڈوکوٹائی میں پیش آیا۔

بل فائٹنگ سے ملتا جلتا کھیل جلی کٹو بھارت کے جنوبی حصے میں کھیلا جاتا ہے ،بھارتی سپریم کورٹ نے اس جان لیوا کھیل پر 2014 میں پابندی بھی لگائی تھی۔

تاہم ریاست بھر میں شدید احتجاج کے بعد عدالت نے 2017 میں پابندی ختم کردی تھی ۔

جلی کٹو روایتی طور پر جنوری کے مہینے میں پونگل تہوار کے موقع پر کھیلا جاتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد بیل کے پیچھے دوڑتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
Lindsey Graham and army chief gernal qamer jawad bajwa
پاکستان22 گھنٹے ago

امریکا کوپاکستان میں بڑے آپریشن کی اجازت

imran khan
پاکستان22 گھنٹے ago

وزیراعظم عمران خان کیخلاف قتل کا مقدمہ ۔۔۔ بریکنگ نیوز

sardar usman buzdar
پاکستان22 گھنٹے ago

کسی کواٹھاکر پھانسی نہیں لگاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

hamid mir
پاکستان17 گھنٹے ago

حامد میر کا عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ

amam ul haq
کھیل21 گھنٹے ago

تنقید کا شکارامام الحق عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب

mujeeb shami
پاکستان16 گھنٹے ago

سی ٹی ڈی کے موقف میں تضاد آچکا: مجیب الرحمان شامی

karrena
شوبز21 گھنٹے ago

راھول گاندھی نے کرینہ کپورکوالیکشن لڑنے کی پیشکش کردی

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

ایک مشکل فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا منتظر

ali m khan
پاکستان20 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال،علی محمد خان نے شہبازشریف کی تائید کردی

nwaz shreef
پاکستان3 گھنٹے ago

نوازشریف کی ایکوکارڈیوگرافی کرنیکا امکان

apps
ٹیکنا لوجی17 گھنٹے ago

افواہوں کی روک تھام کیلئے واٹس ایپ کی نئی پابندی

excersize4
صحت24 گھنٹے ago

سردیوں میں ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند

The tragedy of sahiwal
پاکستان20 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تفتیش مکمل،حیرت انگیزانکشاف

nwaz shreef
پاکستان17 گھنٹے ago

نوازشریف کوہسپتال منتقل کرنے پرتشویش

shabaz sharif
پاکستان20 گھنٹے ago

شہبازشریف تقرری کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

imran khan in qatar
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے اقتصادی تعاون پربات چیت

total dhamal
ویڈیو21 گھنٹے ago

تفریح سے بھرپور فلم ‘ ٹوٹل دھمال’ کا ٹریلر ریلیز

kangna ranuwat
ویڈیو22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت نے ریمپ پرجلوے دکھا کرمیلہ لوٹ لیا

parking closed
ویڈیو2 دن ago

فلم”پارکنگ کلوزڈ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا

niha saharma1
شوبز2 دن ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

jhanvi kapoor
شوبز3 دن ago

سری دیوی پرفلم؛ جھانوی کپورسوال پر غمزدہ

alitta batel angles
ویڈیو3 دن ago

سائنس فکشن فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر

salman khan
شوبز3 دن ago

سلمان خان پاکستان میں موجود؟ ویڈیو وائرل

lady gaga1
شوبز5 دن ago

لیڈی گا گا نے مداحوں سے معافی مانگ لی

spider man
ویڈیو5 دن ago

یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘

hum chaar
ویڈیو5 دن ago

دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر ریلیز

uri movie poster
شوبز6 دن ago

بھارت پاکستان دشمنی سے باز نا آسکا ؛کمزوریاں فلموں سے چھپانے لگا

bharat
ویڈیو6 دن ago

سلمان خان کی "بھارت” کی دھواں دھار جھلک

ek ladki ko dekha
شوبز7 دن ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو7 دن ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

مقبول خبریں