Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

افغان طیارے کا دہلی ایئرپورٹ پر ہائی جیک الرٹ

WebDesk 2

Published

on

airo plain

نئی دہلی ایئرپورٹ پر دہلی سے قندھار جانے والی افغان ایئرلائنز کے پائلٹ کی جانب سے ہائی جیک الرٹ کے بعد پرواز کو ٹیک آف سے روک دیا گیا، بعدازاں پائلٹ نے بتایا کہ الارم غلطی سے بج گیا تھا۔

بھارتی اخبار کے مطابق افغان ایئرلائن آریانا کی پرواز ساڑھے تین بجے عملے کے 9 ارکان اور 124 مسافروں کو لے قندھار جانے کے لئے ٹیک آف کرنے و الی تھی کہ ایئرپورٹ حکام کو طیارے سے ہائی جیک الرٹ موصول ہوا، جس کے بعد طیارے کو الگ ایریا میں لے جاکر سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا۔

بعدازاں معلوم ہوا کہ طیارے کا کپتان ساتھی پائلٹ کو الرٹ کا طریقہ کار سمجھا رہا تھا کہ حادثاتی طور پر الارم سگنل ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو چلا گیا۔

سول ایوی ایشن سیکورٹی اہلکار کے مطابق صورتحال واضح ہونے کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے کر روانگی کی اجازت دے دی گئی، تاہم ٹیک آف سے قبل مسافروں کو ایک بار پھر سیکورٹی چیک سے گزارا گیا۔

انٹرنیشنل

چہرہ پہچاننے والے سافٹ ویئر کی غلطی، ہرجانے کا دعویٰ

WebDesk 1

Published

on

نیو یارک کے رہائشی 18 سالہ نوجوان نے ایپل کمپنی پر 1 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔ نوجوان نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کا چہرہ پہچاننے والا سافٹ ویئر ایپل کے متعدد اسٹورز میں اسے چور بتاتا ہے۔ قانونی دعوے کے مطابق اوسمانے باہ کو 29 نومبر کو نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے بوسٹن، نیو جرسی، ڈیلویر اور مین ہیٹن میں قائم ایپل کے اسٹوروں میں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

شکایت میں ان کا کہنا تھا کہ اصل چور کو 1200 ڈالر کی ایپل کی ایسسریز (بالخصوص ایپل پیسلز) چوری کرتے ہوئے بوسٹن کے اسٹور سے گزشتہ سال مئی کے مہینے میں پکڑا گیا تھا۔ان کے مطابق مبینہ چور نے ان کی آئی ڈی استعمال کی جس میں ان کا نام، پتہ اور دیگر نجی تفصیلات موجود تھیں تاہم ان کی تصویر نہیں تھی۔ اوسمانے باہ نے نشاندہی کی کہ وہ چوری کے دن شہر میں موجود ہی نہیں تھے اور مین ہیٹن میں سینیئر پروم میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ایپل نے مبینہ طور پر اپنے اسٹورز میں چہرہ پہنچاننے والا سسٹم نصب کر رکھا ہے جو اوسمانے باہ کو اصل چور بتاتا ہے جس کی وجہ سے ان پر چوریوں کا الزام عائد ہوا۔

نیو یارک پولیس کے تفتیش کار جنہوں نے مین ہیٹن کے اسٹور کی فوٹیج دیکھی ہے کا کہنا تھا کہ ’ملزم اوسمانے باہ جیسا بالکل نہیں دکھتا‘۔قانونی دعوے میں کہا گیا کہ ’ایپل کے اسٹور میں استعمال ہونے والے چہرہ پہچاننے والے سافٹ ویئر سے صارفین میں خدشات پیدا ہورہے ہیں کیونکہ زیادہ تر صارفین کو یہ معلوم ہی نہیں کہ ان کے چہرے کا خفیہ طور پر معائنہ کیا جارہا ہے‘۔ ایپل کی جانب سے معاملے پر تاحال کوئی رائے سامنے نہیں آئی ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

امریکہ کی عرب ممالک کے تیل پر نظر

WebDesk 1

Published

on

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور تیل پیداکرنےوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دوسرے رکن ممالک ایرانی تیل کی کمی پوری کرنے پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق امریکی صدر اس بات کے خواہش مند ہیں کہ تمام ممالک ایران سے تیل کی خریداری مکمل بند کردیں اور اب وہ عرب ممالک یا اوپیک کے رکن ملکوں سے تیک خریدیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوپیک کے رکن ممالک عالمی منڈی میں ایرانی تیل کا مکمل متبادل ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور اوپیک میں موجود دوسرے ممالک ایرانی تیل پر پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کریں گے۔

ایک روز قبل امریکی صدر نے ایرانی تیل کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ممالک کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ایران سے خرید و فروخت بالکل ترک کردیں البتہ ترکی نے امریکا کے مطالبے کے مسترد کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو صاف جواب دے دیا۔ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ ’ایران سے تیل کی خریداری پر دی جانے والی چھوٹ ختم ہوجائے گی جس کا اطلاق 2 مئی سے ہوگا‘‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے چین،بھارت، جنوبی کوریا، ترکی، جاپان، تائیوان،اٹلی اور یونان کو 2 مئی 2019 تک ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی مہلت دی گئی تھی جس ختم ہونے کو ہے اور اب ٹرمپ انتظامیہ مزید توسیع کے حق میں نہیں ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سعودی بچی کا دوران پرواز طیارے میں انتقال

WebDesk 1

Published

on

نیپال سے آسٹریلیا جانے والی پرواز میں دو ماہ کی بچی کا انتقال ہوگیا۔ ایئر ایشیا کی پرواز D 7236 میں سعودی جوڑا اپنی دو ماہ کی بیٹی کے ہمراہ کوالالمپور سے پرتھ جارہے تھا کہ دوران پرواز اچانک بچی کی طبیعت بگڑ گئی اور ہر کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پرتھ ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد دوماہ کی فرح کا معائنہ کیا گیا جہاں میڈیکل اسٹاف نے بچی کو مردہ قرار دے دیا، پولیس نے والدین اور اسٹاف کا بیان بھی قلم بند کیا۔ سول ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایئر ایشیا کا کہنا ہے کہ ننھی فرح کی موت کی وجہ کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا جب کہ والدین کا موقف ہے کہ فلائٹ سے قبل بچی کی طبیعت بالکل ٹھیک تھی۔

Continue Reading
Advertisement
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

چہرہ پہچاننے والے سافٹ ویئر کی غلطی، ہرجانے کا دعویٰ

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

امریکہ کی عرب ممالک کے تیل پر نظر

پاکستان4 گھنٹے ago

مصدق ملک کا پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تہلکہ خیزدعویٰ

پاکستان4 گھنٹے ago

ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم مزید پرکشش بنانے کی ہدایت

پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

سعودی بچی کا دوران پرواز طیارے میں انتقال

پاکستان5 گھنٹے ago

ابراہیم لونی کی موت، پی ٹی ایم کی سازش بے نقاب

پاکستان5 گھنٹے ago

وزیر اعظم تمام فیصلے خود کرتے ہیں: صمصام بخاری

پاکستان5 گھنٹے ago

امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

کھیل5 گھنٹے ago

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شکایات کے انبار لگا دیے

پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے: قمر الزمان کائرہ

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

قیمتی پتھروں کی کان میں حادثہ، 50 کان کن ہلاک

پاکستان5 گھنٹے ago

وسائل کی کمی اور گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے: جام کمال

پاکستان5 گھنٹے ago

بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز

پاکستان6 گھنٹے ago

نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ویڈیو7 گھنٹے ago

ایکشن فلم ’سی یو یسٹرڈے‘کاپہلا ٹریلر جاری

sunny deol1
شوبز13 گھنٹے ago

اداکارسنی دیول بی جے پی کا حصہ بن گئے

avangers end gamepremier
ویڈیو13 گھنٹے ago

،’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کارنگا رنگ ورلڈپریمیئر

ویڈیو1 دن ago

ہالی ووڈ فلم "دی پروفیسر”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو1 دن ago

سلمان خان کی نئی فلم” بھارت” کا ٹریلر منظرعام پر

game
ویڈیو2 دن ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو2 دن ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو3 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو3 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو4 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو5 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو5 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی6 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو7 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو1 ہفتہ ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں