فرانس، خاتون پروفیسر کا قتل، پاکستانی نوجوان گرفتار

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو چاقو سے قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص نے پیرس کے نواحی علاقے میں یونیورسٹی کے باہر ایک خاتون ٹیچر کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا تھا، 66 سالہ مقتولہ مقامی یونیورسٹی میں انگلش پڑھاتی تھیں۔پولیس نے کہاملزم نے ٹیچر کے حلق میں چھرا گھونپ کر اسے قتل کیا۔ مشتبہ شخص اسی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے جس میں مقتولہ پڑھاتی تھیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept