کابل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کالعدم قرار

cabul
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 06, 2018

 افغانستان کے انتخابی شکایتی کمیشن نے دارالحکومت کابل اور اطراف کے علاقوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو برطرف کردیا۔

آزاد افغان انتخابی کمیشن کے مطابق اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں، ووٹوں کی ہیر پھیر اور دیگرقوانین کی سنگین خلاف ورزی کی   بنیاد پر الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ انتخابات کرانے کے ذمہ دار الیکشن کمیشن کے سربراہ سمیت باڈی کے 4 ارکان کو کمیشن سے نکال دیا گیا ہے۔ ترجمان آزاد انتخابی کمیشن علی رضا روحانی نے کہا کہ برطرف افراد پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مزید تفتیش کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں منعقدہ  پارلیمانی انتخابات میں کابل صوبے میں قریباً 10 لاکھ ووٹرز نے حق رائے دہی  استعمال کیا تھا، 233 نشستوں پر مشتمل ایوان کے لیے کابل صوبے میں 33 نشستوں پر الیکشن ہوا تھا جس میں خواتین کی 9 نشستیں بھی شامل ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.