ایک اورنائن الیون کا خطرہ لاحق: امریکی جنرل

gen josph
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوجی افغانستان سے مشن کی تکمیل کے بغیر ہی واپس آجاتے ہیں تو دہشت گردوں کو ایک بار پھر منظم اور متحرک ہونے کا موقع مل جائے گا جس سے امریکیوں کو ایک اور نائن الیون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی جنرل نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ پر دباؤ کم کرنے کے ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے، یہ تنظیمیں متحد ہوکر نئی قوت کے ساتھ سامنے آئیں گی اور امریکیوں پر بھرپور حملے کریں گی۔

جنرل جوزف ڈنفورڈ نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا اور نہ ہی دہشت گردوں کے مختلف گروہ متحد ہو سکیں گے۔ 17 سالہ جنگ کو ادھوری چھوڑنا عقل مندی نہیں ہوگی۔ امریکی فوجیوں نے افغانستان میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.