Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

صومالیہ: بم دھماکے میں 2 فوجی جنرلز، 7 محافظ ہلاک

Published

on

sumalia

نیروبی کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں 2 فوجی جنرلز سمیت 9 صومالی فوجی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی انتہا پسند تنظیم الشہاب نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں موغادیشو کے مضافات میں واقع گاؤں ’دھنانے‘ میں ایک فوجی پک اپ ٹرک کو تباہ کردیا جس میں دونوں جنرل اپنے 7 باڈی گارڈ سمیت سوار تھے۔

الشہاب کے فوجی ترجمان عبدیاسس ابو معصب نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے جنرل عمر عدن اور عابدی علی تھے ہم نے ان کی پک اپ کو سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا کر کے نشانہ بنایا۔

ایک فوجی اہلکار کیپٹن محمد نے الشہاب کے دعوے کی تصدیق کی کہ دونوں جنرلز اپنے باڈی گارڈز کے ہمراہ مارے گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی تنظیم الشہاب سالوں سے صومالیہ میں مغرب نواز حکومت گرانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ملک میں 1990 سے خانہ جنگی کی جاری ہے۔

حکام کے مطابق صومالیہ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم الشہاب اور داعش سے تعلق رکھنے والے عسکری گروہوں کے درمیان خونریزی کا آغاز اس وقت ہوا، جب الشہاب نے داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں پر حملے شروع کیے تھے جنہوں نے بڑے کاروباری اداروں سے رقم کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔

اس حوالے سے کچھ مبصرین کا کہنا تھا کہ الشہاب، اب مافیا طرز پر اپنی اجارہ داری کا دفاع کرنے کے لیے کام کررہی ہے جو اس کے اعلی ترین حملوں کو فنڈ کرتی ہے اور اسلامی ریاست کے نفاذ کے اپنے طویل مدتی مقصد سے ہٹتی ہوئی نظر آرہی ہے۔متعدد صومالی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق الشہاب کے مشتبہ قاتل اسکواڈ کی جانب سے داعش کی اعلیٰ قیادت کے قتل کے بعد ان حملوں کا آغاز ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ داعش کے گروپ النبا نے ایک خط میں اپنے عسکریت پسندوں پر ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے خبر دار کیا تھا کہ جب خدا کی مرضی سے داعش کی جانب سے جواب آنا شروع ہوگا تو ہمیں کچھ نہ کہا جائے۔

انٹرنیشنل

سری لنکن وزیراعظم راجہ پاکسے نے استعفیٰ دے دیا

Rashid Saeed

Published

on

raja paksay

سری لنکن وزیراعظم مہنداراجہ پاکسے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تجزیہ کار استعفیٰ کو ہونے والی ’’ڈیل‘‘ کا نتیجہ قرار دینے لگے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے ملک میں سیاسی استحکام اور تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن تجزیہ کار استعفے کو ’ڈیل‘ کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

سیاسی بحران کا آغاز رواں برس اکتوبر سے ہوا جب صدر سری سینا نے اپنی ہی حکومت کے وزیر اعظم وکرم سنگھے کو برطرف کر کے اپوزیشن لیڈر راجا پاکسے کو وزیراعظم مقرر کردیا جب کہ وزیراعظم وکرم سنگھے نے صدر کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا۔ راجا پاکسے کے استعفیٰ سے سری لنکا میں دو ماہ سے جاری اقتدار کی کشمش کا خاتمہ ہوجائے گا جب کہ وکرم سنگھے اتوار کو اپنے دفتر میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے جہاں سے انہیں صدر سری سینا نے دو ماہ قبل بے دخل کردیا تھا۔

صدر کے فیصلے کے خلاف حکمراں جماعت عدالت میں گئی لیکن اس سے قبل ہی صدر نے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں صدر کے وزیراعظم کو برطرف کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر انتخابی عمل روک دیا۔ادھر صدر کی جانب سے وزیراعظم بنائے جانے والے راجا پاکسے نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی لیکن وہ اپنی کوشش میں ناکام رہے۔ بعد ازاں پارلیمنٹ نے برطرف کیے گئے وزیراعظم وکرم سنگھے پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے اور پارلیمنٹ کے عدم اعتماد کے باوجود راجا پاکسے اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں تھے جس کے لیے انہیں صدر متھری پالا سری سینا کی حمایت بھی حاصل تھی یوں ’بحران‘ بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمراں جماعت کو عوامی حمایت حاصل ہوگئی اور صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے شروع ہوگئے جس نے صدر سری سینا اور وزیراعظم کے عہدہ نہ چھوڑنے پر بضد راجا پاکسے کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ حکمراں جماعت کے ترجمان نے راجا پاکسے کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وکرم سنگھے دوبارہ اپنا دفترجوائن کرلیں گے۔ صدر سری سینا نے وکرم سنگھے سے حلف لینے پر ا?مادگی ظاہر کردی ہے۔ اتوار کو تقریب حلف برداری منعقد ہوگی۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک

Rashid Saeed

Published

on

india hospital

بھارتی ریاست کرناٹک میں نئے مندر کی تعمیر کا جشن، زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک ، درجنوں کی حالت غیر ہونے پر اسپتال پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چماراج نگر میں نئے مندر کی تعمیر کے جشن کے دوران کھانا کھانے سے کئی لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔ تقریب میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ انہیں چاولوں اور ٹماٹروں سے بنا کھانا پیش کیا گیا تھا، جس میں سے بْو آ رہی تھی اور جسے کھانے کے بعد لوگوں کو پیٹ میں درد اور قے شروع ہوگئی، جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق زہریلا کھانا کھانے والے 93 افراد کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں 23 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کھانے کے نمونوں کو کیمیائی تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 9 نوجوان شہید

Published

on

kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 9 نوجوانوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے خارپورا میں آپریشن کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں ظہور ٹھوکر، عدنان اور منظور کو شہید کردیا۔

بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے دوران مظاہرین اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے مزید 7 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دو نوجوانوں کی شناخت عامر احمد اور عابد احمد لون کے نام سے ہوئی۔

Continue Reading
Advertisement
sheihk rasheed and rana sana ullah
پاکستان10 گھنٹے ago

شیخ رشید کو عمران خان کا چپڑاسی قرار دے دیا

session court lahore
پاکستان10 گھنٹے ago

بھارتی جاسوس قتل کیس، 2 ملزمان کو بری کر دیا

raja paksay
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

سری لنکن وزیراعظم راجہ پاکسے نے استعفیٰ دے دیا

Foreign office Building
پاکستان10 گھنٹے ago

تربت میں دہشتگردوں کا حملہ، ایرانی سفیر طلب

fawad chaudhry
پاکستان10 گھنٹے ago

آصف زرداری کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار

raheel sharif
پاکستان10 گھنٹے ago

بیرون ملک ملازمت کا این او سی غیر قانونی قرار

shahbaz sharif1
پاکستان12 گھنٹے ago

نئی میڈیکل رپورٹ ‘ شہباز شریف پریشانی میں مبتلا

supreme court registry
پاکستان12 گھنٹے ago

پرائیویٹ اسپتال مالکان کی بھی شامت ‘آڈٹ کروانیکا حکم

Special cabinet meeting
پاکستان13 گھنٹے ago

کابینہ اجلاس، 6 وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ

Sushmita Sen2
شوبز13 گھنٹے ago

سابق مس یونیورس نے بھی دوسری شادی کا اعلان کر دیا

asif ali zardari
پاکستان13 گھنٹے ago

زرداری نے عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

shahbaz sharif
پاکستان13 گھنٹے ago

شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کس نے بنوایا‘ بریکنگ نیوز

saad rafique
پاکستان14 گھنٹے ago

سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

shah alam market
پاکستان14 گھنٹے ago

شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن جاری،پختہ تجاوزات کاخاتمہ

trafic accident
پاکستان15 گھنٹے ago

ہولناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

husan parcham song
ویڈیو2 دن ago

کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ؛حسن پرچم؛نے آگ لگا دی

simbha
ویڈیو2 دن ago

نصرت فتح علی خان کا ایک اور گانا بھارتی فلم :سمبا: کے لئے چوری

aquwa man film
شوبز3 دن ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو4 دن ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز1 ہفتہ ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو1 ہفتہ ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز2 ہفتے ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز2 ہفتے ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو3 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو4 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقبول خبریں