امریکی پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہیں، حسن روحانی

hasan rohani trump
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ايران کے صدر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران ميں افغانستان، چين، پاکستان اور ترکی سے آنے والے صحافيوں سے بات چيت کی اور امریکی پابندیوں کے بعد ایران میں پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔

ایرانی صدر نے امريکی پابندیوں کو غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایرانی عوام پر صدر ٹرمپ کی اقتصادی دہشت گردی ہے جس کا غیور ایرانی عوام سینہ تان کر مقابلہ کریں گے اور ظلم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکی اقتصادی دہشت گردی کا مقصد افراتفری اور بے یقینی کی صورت حال پیدا کرنا ہے تاکہ ديگر ممالک ایران میں سرمايہ کاری سے خوف زدہ ہو جائیں اور جب تجارت نہیں ہوگئی تو ملک زبوں حالی کا شکار ہوجائے گا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی معیشت کو بحرانی کیفیت کا سامنا نہیں ہے، ایرانی عوام کے ساتھ مل کر ملک کی معاشی گاڑی کی رفتار مزید تیز ہو گی جس کے لیے دوست ممالک کا تعاون بھی حاصل ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.