غیر ملکی افراد پر مزید پابندیاں

آج سے سعودی عرب میں مزید 5 شعبوں میں غیر ملکی تارکین وطن کام نہیں کرسکیں گے۔ وزارت محنت و سماجی امور کے مطابق ان شعبوں کی مکمل سعودائزیشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
اب طبی آلات، تعمیراتی سامان، گاڑیوں کے پرزہ جات، قالین اور مٹھائیوں کی دکانوں میں غیر ملکی کام نہیں کرسکیں گے۔