Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

ٹرمپ اورمودی میں افغانستان کی صورتحال پرٹیلیفونک رابطہ

anees akhtar

Published

on

donold mudi

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورت حال اور بھارت کو درپیش تجارتی خسارے پر تفصیلی بات چیت کی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورت حال پر دو طرفہ تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کیا جب کہ صدر ٹرمپ نے بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی خسارے پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور بھارت کے درمیان ’اسٹریٹیجک پارٹنرشپ‘ کے استحکام کے لیے ضروری اقدامات پر بھی زور دیا جس کے لیے وزارت خارجہ کی سطح پر روابط بڑھائے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت اور بحر الکاہل کے خطے میں پائے جانے والے سلامتی کے خدشات پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی اور اس حوالے سے چند ضروری فیصلے بھی کیے گئے۔

انٹرنیشنل

کمسن لڑکے سمیت 3 کشمیری شہید

Rashid Saeed

Published

on


مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے باندی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کمسن لڑکے سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد کل سے اب تک شہدا کی تعداد 6 ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے باندی پورہ میر محلہ میں سرچ آپریشن کے دوران 12 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو شہید کیا۔گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شہید کیے گئے عامر رسول کی نماز جنازہ سوپور میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

پاکستان کے لئے اہم اعلان

Avatar

Published

on

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں تاہم وہ جلد پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اوہایو روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے، اس سے قبل ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں جب کہ ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تناؤ پر امریکی تشویش برقرار ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تناؤ پر امریکی تشویش اب بھی برقرار ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

نیوزی لینڈ میں اذان کی گونج

Avatar

Published

on

: سانحہ کرائسٹ چرچ کے سوگ اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر آج براہ راست جمعے کی اذان اور خطبہ نشر کیا گیا جب کہ شہداء کی یاد میں ملک بھر میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

نیوزی لینڈ میں مسلمانوں نے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد النور مسجد کے سامنے ہیگلے پارک میں جمع ہوئے جہاں وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی شریک تھیں، وزیراعظم سمیت کئی غیر مسلم خواتین نے اذان کے احرام میں سر ڈھانپ رکھے تھے۔ملک بھرمیں جمعے کی اذان کے بعد 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سانحہ کرائسٹ چرچ کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جس کے بعد جمعہ کا خطبہ اور نماز ادا کی گئی۔

نماز جمعہ سے قبل ہیگلے پارک پہنچنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مختصر خطاب میں صاحبان ایمان کے ایک جسم کی طرح ہونے سے متعلق حدیث رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیان کی۔
النور مسجد کے پیش امام نے جمعے کے خطبے میں بیان کیا کہ اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے جو ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی تعلیمات دیتا ہے۔

پیش امام کا کہنا تھا  کہ نیوزی لینڈ کے عوام نے محبت اور اتحاد کامظاہرہ کیا، کسی کواجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں تقسیم کرے، جولوگ شہید ہوئے ان کی تعداد معمولی نہیں لیکن نیوزی لینڈ کے عوام کا اظہار یکجہتی غیرمعمولی ہے۔خطبے میں کہا گیا کہ یہ سانحہ نیوزی لینڈ کے لیے نئی زندگی ثابت ہوا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کی سوچ کو شیطانی نظریے کے تحت نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

النور مسجد کے پیش امام نے خطبہ دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کی محبت و ہمدردی کے لیے ہم شکرگزار ہیں، نیوزی وزیراعظم کی لیڈر شپ دنیا بھر کے لیے ایک سبق ہے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان23 گھنٹے ago

جسمانی ریمانڈ میں تیسری مرتبہ توسیع

شوبز22 گھنٹے ago

ایک اور مشکل میں گرفتار

شوبز23 گھنٹے ago

سالگرہ۔۔۔۔ ستاروں کے سنگ

کھیل22 گھنٹے ago

سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے متعلق حیران کن بیان

شوبز22 گھنٹے ago

فلم کے لئے قربانی۔۔۔ لیکن کس چیز کی

pm meet with chiefs
پاکستان19 گھنٹے ago

پاک افواج کے سربراہان سے ملاقات، وزیراعظم کی پریشانی بڑھ گئی

انٹرنیشنل23 گھنٹے ago

بھارتی فوجی نے3 ساتھی قتل کر دئیے

شوبز22 گھنٹے ago

نئے پراجیکٹ کی تیاری

asif zardari,fazal ur rehman
پاکستان21 گھنٹے ago

زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات میں کیا طے پایا،اہم رپورٹ

jhangir tareen
پاکستان18 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کا قرض اتارنا شروع کر دیا

chief justice of pakistan first notice
پاکستان21 گھنٹے ago

چیف جسٹس پاکستان نے پہلا از خود نوٹس لے لیا

imran khan
پاکستان17 گھنٹے ago

پاک بھارت جنگ، وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

asif ali zardari
پاکستان19 گھنٹے ago

زرداری نے گرفتاری کے بعد کون سا دھماکہ کرنیکا فیصلہ کر لیا ‘ بڑی خبر منظر عام پر

friout veg
صحت22 گھنٹے ago

روزانہ ایک کھیرا کھانے کے حیران کُن فوائد سامنے آگئے

hot tea
صحت21 گھنٹے ago

گرما گرم چائے پینے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

مقبول خبریں