افغان تنازع پرفریقین قابل قبول معاہدہ کریں، امریکا

zamey khalil zad
Avatar WebDesk 2 , جنوری 09, 2019

 امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد چار ملکی دورہ پر روانہ ہوگئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد چارملکی دورہ پر روانہ ہوگئے۔ زلمے خلیل زاد 8 سے 21 جنوری تک بھارت، چین، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے اوردورہ میں افغان مسئلہ کے سیاسی حل کےلئے سینئرحکام سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران زلمے خلیل زاد افغان حکومت اوردلچسپی رکھنے والے گروہوں کے ساتھ ملاقات اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لئے بات چیت کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا 40 سال سے جاری افغان تنازعہ کے پرامن حل کے لئے ہر کاوش کے ساتھ ہے، امید ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پراستعمال نہیں ہوگا، امریکا کا مقصد ہے کہ مذاکرات کے ذریعے دیکھا جائے کہ تنازعہ کا خاتمہ کیسے ہو اورہمارا مقصد ہے کہ تمام فریقین کو مذاکرات کی میزپرلایا جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایسا حل نکلے جس میں تمام افغان قانون کے مطابق مشترکہ ذمہ داری محسوس کریں، افغان تنازعہ کا واحد حل یہ ہے کہ تمام فریقین مل کرایک ساتھ بیٹھیں اورمل بیٹھ کرایسے معاہدہ پر پہنچیں جوسب کے لیے قابل قبول ہو۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.