Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

بھارت : اقلیتوں کوشہریت دینے کے بل سے مسلمان خارج

anees akhtar

Published

on

asam

بھارت نے مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقلیتی مہاجرین کو شہریت دینے کا بل منظور کرلیا لیکن اس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کی پارلیمنٹ نے پڑوسی ممالک سے غیر قانونی طور پر آنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو شہریت دینے کا بل پاس کیا ہے جو میں سکھ، ہندو، جین سمیت کئی مذاہب شامل ہیں لیکن مسلمان کو شامل نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک سے غیر قانونی طور پر آنے والے مسلمانوں کو بھارتی نے شہریت دینے سے انکار کردیا ہے بھارتی حکومت تعصب پرستی کے خلاف ریاست آسام میں مسلمانوں کی جانب س شدید مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہریت سے متعلق بل 2019 کو اب بھارت کے ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں پیش کیا جائے گا اور اگر بل راجیہ سبھا سے منظور ہوگیا اسے فوری طور پر نافذ کردیا جائے گا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت ہندو کی ہمدردی حاصل کرنے کےلیے بل کی منظوری کےلیے سر توڑ کوششیں کررہی ہے۔

خیال رہے کہ ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں قائم نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کے دفتر نے شہریوں کی دوسری اور حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 3 کروڑ 29 لاکھ افراد میں 2 کروڑ 89 لاکھ شہریوں کے کاغذات درست قرار دئیے گئے جبکہ 40 لاکھ افراد کی شہریت منسوخ کردی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ریاستی حکام نے 1971 سے قبل آسام آنے والے تین کروڑ سے زائد افراد سے شہریت کے ثبوت طلب کیے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریاستی حکام کی جانب سے 40 لاکھ افراد کو شہریت ثابت کرنے کے لیے ایک موقع اور دیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل

یورپ نیوزی لینڈکی قیادت سے سبق سیکھے: اردوان

anees akhtar

Published

on

ardgan jasindra

 ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بہادری، قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے۔

ترک صدر نے امریکی اخبا ر کے لیے لکھے گئے آرٹیکل میں نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے اور دیگر مسائل پر بات کی ہے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بحیثیت لیڈر میں دہشت گردی کے واقعات پر مسلسل کہتا رہا ہوں کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ اور عیسائی عقائد میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترک صدر نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ نظریات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔  

صدر رجب طیب ایردوان نے لکھا کہ مغربی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جسارت، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر آسٹریلوی دہشت گرد کے حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ 

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے طرز عمل کو پوری دنیا نے سراہا تھا۔ 

واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں حملے میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

پاکستان کا ایٹمی پلان، امریکا، بھارت، اسرائیل مخالفت میں کود پڑے

Rashid Saeed

Published

on

israel and indian pm copy

امریکا ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے ایٹمی پلان کیخلاف میدان میں کود پڑے۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق بھارت ، امریکا کو یہ باور کروانے میں کامیابی حاصل کر چکا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی پروگرام کو ترکی اور سعودی عرب سمیت بہت سے دیگر اسلامی ممالک کو منتقل کر سکتا ہے جس سے خطہ میں عدم توازن قائم ہوگا ۔

امریکا اور اسرائیل نے بھارت کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پلان کو ’’کیپ‘‘ کر دیا جائے۔ 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیونے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کا پابند ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پلان کے بارے میں کوئی بھی الزام حتمی نہیں ہے ۔ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے پاکستان میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی قائم ہے ، دہشت گرد گروپوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی بھی جاری ہے۔تاہم بعض تجزیہ نگاروں نے حکومت پاکستان کو امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو سنجیدگی سے لینے کا مشورہ دیا ۔ 

Continue Reading

انٹرنیشنل

مفروربھارتی ارب پتی جیولرنیرا مودی لندن میں گرفتار

anees akhtar

Published

on

neray modi

برطانوی پولیس نے بھارتی حکام کی درخواست پر مفرور ارب پتی جیولر نیرا مودی کر گرفتار کر لیا۔

 رپورٹ کے مطابق لندن پولیس کا کہنا تھا کہ 48 سالہ نیرا مودی کو وسطی لندن کے علاقے ہولبرن سے گرفتار کیا گیا ہے اور لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ برس اگست میں نیرا مودی کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جو سرکاری بینک پنجاب نیشنل بینک میں بھارت کے سب بڑے بینکنگ فراڈ میں 2 ارب ڈالر قرضے کے نامزد مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب نیشنل بینک سرکار کے تحت چلنے والا بھارت کا دوسرا بڑا بینک ہے۔

بینک نے 2018 میں کہا تھا کہ نیرا مودی او ان کے چچا میہول چوکسی کی سربراہی میں چلنے والے دو جیولر گروپ نے پنجاب نیشنل بینک کے جعلی اسٹاف کی جانب سے جاری کی گئی غیرقانونی گارنٹی کے ذریعے بھارت کے دیگر بینکوں سے بھاری قرض لے کر فراڈ کیا ہے۔

دوسری جانب نیرا مودی اور میہول چوکسی نے بینک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کسی قسم کا غلط کام کے مرتکب ہونے کے تاثر کو بھی رد کیا تھا تاہم فراڈ کے حوالے سے مزید تفصیلات عام ہونے سے قبل ہی بھارت سے باہر چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں برطانوی عدالت نے بھارت کے ایک اور مشہور کاروباری اور ایوی ایشن ٹائیکون اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق مالک وجے مالیا کو بھارت حوالے کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ وہ اپنے ملک میں فراڈ کے الزامات کا سامنا کریں گے۔

وجے مالیا نے عدالت کی جانب سے ان کے خلاف دیے گئے فیصلے پراپیل دائر کی ہے۔

برطانوی پولیس نے وجے مالیا کو اپریل 2017 میں قرضوں کی عدم ادائیگی اور دھوکا دہی کے الزام میں بھارت کو مطلوب وجے مالیا کو لندن میں لے لیا تھا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ غیرفعال کنگ فشر ایئرلائنز کے لیے قرض لینے کے بعد واپس نہ کرنے کے الزام میں وجے مالیا کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 61 سالہ وجے مالیا کو بھارتی حکام کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر دھوکا دہی کے الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔

گرفتاری کے بعد وجے مالیا کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں ساڑھے 6 لاکھ پاؤنڈ کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کردیا گیا تھا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
waseem akram
کھیل7 گھنٹے ago

وسیم اکرم نےپی ایس ایل فورکوکامیاب ایونٹ قراردیدیا

f office
پاکستان7 گھنٹے ago

سمجھوتا ایکسپریس فیصلہ: بھارتی ہائی کمشنرکی طلبی

ardgan jasindra
انٹرنیشنل7 گھنٹے ago

یورپ نیوزی لینڈکی قیادت سے سبق سیکھے: اردوان

kpk assambli
پاکستان8 گھنٹے ago

عورت مارچ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

khalid teacher
پاکستان8 گھنٹے ago

طالب علم کے ہاتھوں استاد کا لرزہ خیز قتل

maryan nwaz
پاکستان8 گھنٹے ago

کل جیل میں کوئی نہ آئے, مریم نوازکا اہم پیغام

avril lavigon
شوبز9 گھنٹے ago

ہالی وڈ گلوکارہ ’ایورل‘ کی تصویرنے ہلچل مچادی

israel and indian pm copy
انٹرنیشنل9 گھنٹے ago

پاکستان کا ایٹمی پلان، امریکا، بھارت، اسرائیل مخالفت میں کود پڑے

medicine
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان میں زندگی مزید مہنگی ، تشویشناک خبر آ گئی

facebook fake account
پاکستان10 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ، قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ

neray modi
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

مفروربھارتی ارب پتی جیولرنیرا مودی لندن میں گرفتار

dollar
پاکستان10 گھنٹے ago

انٹربینک میں ڈالرپھراُڑان بھرنے لگا

women police
پاکستان10 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالی لیڈی پولیس اہلکار معطل

sardar usman buzdar
پاکستان10 گھنٹے ago

حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

mahateer mohd
پاکستان10 گھنٹے ago

مہاتیرمحمد 3روزہ دورے پرکل اسلام آبادپہنچیں گے

شوبز16 گھنٹے ago

پنجابی بولنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

boild eggs
صحت14 گھنٹے ago

7دنوں میں 4انڈے قبل ازوقت موت کودعوت دینے والی عادت

پاکستان17 گھنٹے ago

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

ajmal wazeer
پاکستان13 گھنٹے ago

اجمل وزیر نے پی ٹی ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

chief justice of pakistan
پاکستان14 گھنٹے ago

دہشتگردی کی تعریف پر لارجر بینچ تشکیل مگر کیوں؟

شوبز18 گھنٹے ago

یوم پاکستان کی خصوصی ٹیلی فلم’لعل‘

شوبز16 گھنٹے ago

نئے گلوکاروں کے لئے سنہری موقع

wife of shaheed naeem rashid
انٹرنیشنل15 گھنٹے ago

سانحہ کرائسٹ چرچ، بیوہ نعیم راشد نے ایسی بات کہہ دی کہ

fawad chaudhry
پاکستان14 گھنٹے ago

فواد چوہدری کی چوری اور سینہ زوری کی مثال کس پر ؟

شوبز17 گھنٹے ago

سحر ملک پنجابی فلم میں

پاکستان18 گھنٹے ago

شہید نعیم راشد کی بیوہ بھی عزم و ہمت کی مثال

model tariza
پاکستان15 گھنٹے ago

چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزاکو سزا مگر کیوں؟ بریکنگ نیوز

nawaz sharif
پاکستان15 گھنٹے ago

نوازشریف نے جے آئی ٹی کو کس کیس میں بیان ریکارڈ کروایا

medicine
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان میں زندگی مزید مہنگی ، تشویشناک خبر آ گئی

qutta dladiators
کھیل13 گھنٹے ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انعامی رقم اب کتنی ہوگئی

مقبول خبریں