کینیڈین وزیراعظم سے مشابہ افغان ٹروڈو کے چرچے

کینیڈین وزیراعظم سے مشابہ افغان ٹروڈو کے سوشل میڈیا پر چرچے ‘ افغان ٹروڈو کی مقبولیت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سلام مفتون نامی نوجوان نے ایک ٹی وی شو ’افغان سٹار‘ میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے شرکت کی جنہیں دیکھ کر سب کا منہ کھلا رہ گیا۔ سلام مفتون کی شکل ہو بہو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملتی ہے جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی شخص دھوکا کھا جاتا ہے کہ یہ کینیڈا کے وزیراعظم ہیں۔ 

گلوکاری میں جوہر دکھانے کے بعد سے سلام مفتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر متعدد صارفین نے انہیں ’افغان ٹروڈو‘ قرار دے دیا ہے۔ حالانکہ ایک ٹی وی شو میں مفتون نے ازراہ مذاق کہا کہ یہ ان کے بڑے بھائی ہیں جو بچپن میں بچھڑ گئے تھے جب کہ ان کے دوست انہیں ’سلام ٹروڈو‘ بھی کہتے ہیں۔

You might also like