Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

سردی سے 17 افراد ہلاک

Avatar

Published

on

یورپ بھر میں شدید برف باری کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سردی کے باعث 17 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
قطب شمالی سے اٹھنےوالی یخ بستہ ہواؤں کے نتیجے میں یورپ برف سے ڈھک گیا ہے، آسٹریا اور جرمنی کے سرحدی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، چند گھنٹوں میں تین تین فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے، برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئےہیں۔جرمن شہر’برک ٹیس گاڈن‘ میں کئی روز کی برفباری کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، فوجی گاڑیوں میں برف میں گھرے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئی ہیں جبکہ فوجی نجی و سرکاری عمارتوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔

پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلواکیہ میں بھی برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، یونان کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی23 ڈگری تک گرگیا ہے۔

انٹرنیشنل

یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرزکوبند کیوں کیا،رپورٹ آگئی

anees akhtar

Published

on

e union

برسلز میں بم کی اطلاع کے باعث یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز کو بند کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم فون کال کے ذریعہ یورپی یونین کی ایک کمپنی میں بم کی اطلاع دی گئی جس کے بعد یورپی یونین کے ہیڈزکوارٹرز کو خالی کروا لیا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کو تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا ہے، تاہم یورپی ہیڈ کوارٹرز کو جانے والے تمام راستے سیل کر کے تفصیلی آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

بھارت: لڑکی سے زیادتی، سر تن سے جدا

anees akhtar

Published

on

india

بھارت میں درندہ صفت بھائیوں اور چچا نے 12 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور پھر گلاگھوٹنے کے بعد سر تن سے جدا کردیا ۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ساگر میں چھٹی جماعت کی طالبہ 13مارچ کو لاپتہ ہوئی اور اگلے روز اُس کی سربریدہ لاش ایک کھیت سے ملی جبکہ لڑکی کا سر بھی قریب ہی پڑا تھا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ابتداء میں دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا جسے بعد میں بڑھا کر 25ہزار کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے تین درندہ صفت بھائیوں اور چچا نے اجتماعی زیادتی کی، لڑکی نے جب پولیس کو بتانے کی دھمکی دی تو انہوں نے پہلے گلا گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتارا پھرسر تن سے جدا کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔

لڑکی کی چچی پوری واردات سے آگاہ تھی لیکن اُس پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے پڑوسی پر الزام لگادیا تھا۔

پولیس نے پڑوسی کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو وہ بے گناہ نکلا، بعدازاں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ لڑکی کا 20 سالہ بڑا بھائی جرم میں ملوث ہوسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق بڑے بھائی مفرور تھا جس پر چھوٹے بھائی سے تفتیش کی گئی تو اُس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تفصیلات بتادیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں تلاوت کرنے والی شخصیت کون،جانئے

anees akhtar

Published

on

nizam ul haq

 نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا ۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار تلاوت کلام پاک کرنے کا اعزاز مولانا نظام الحق تھانوی کو حاصل ہوا۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔کیوی پارلیمنٹ کے تمام اراکین نے احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر قرآن کریم کی تلاوت کی۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار اللہ کا کلام سنانے کا شرف مولانا نظام الحق تھانوی کو حاصل ہوا۔ مولانا نظام الحق تھانوی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر نیوزی لینڈ میں مقیم ہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
weena malik
شوبز4 گھنٹے ago

وینا ملک کا جھوٹ پھرپکڑا گیا ، حقیقت سامنے آگئی

sohail shahid1
پاکستان4 گھنٹے ago

شہید سہیل شاہد کے اہلخانہ کو ویزہ جاری کر دیا گیا

nawaz sharif
پاکستان4 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ادھوری خوشخبری سنا دی

bilawal bhutto
پاکستان4 گھنٹے ago

بلاول کیلئے برُی خبر، نیب نے سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

black hole
ٹیکنا لوجی5 گھنٹے ago

سائنسدانوں کی حیران کن دریافت، 83 بلیک ہول مگر کہاں؟

e union
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرزکوبند کیوں کیا،رپورٹ آگئی

doctor
پاکستان5 گھنٹے ago

کے پی کے حکومت کا قبائلی ڈاکٹروں کے لیے بڑا اعلان

sheihk rasheed
پاکستان5 گھنٹے ago

شیخ رشید کیخلاف مقدمہ قتل کی درخواست

kaleem imam
پاکستان5 گھنٹے ago

سندھ سرکاراورآئی جی کے اختلافات کا انکشاف

aslam bherwana3
پاکستان5 گھنٹے ago

گرین پاکستان مہم‘ ایگریکس ٹاؤن کوآپریٹو سوسائٹی میں عالی شان تقریب کا انعقاد

imran buzdar
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعظم عثمان بزدارسے سخت ناراض

pia employes housing society
پاکستان5 گھنٹے ago

پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

india
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

بھارت: لڑکی سے زیادتی، سر تن سے جدا

farah khan salman
شوبز5 گھنٹے ago

فرح خان نے اہم انکشاف کرکے چونکا دیا

sohail shahid
پاکستان5 گھنٹے ago

نیوزی لینڈ میں شہید ہونیوالے سہیل شاہد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

shain watson
کھیل7 گھنٹے ago

شین واٹسن اکیلے نہیں توپھرکس کے ساتھ پاکستان آئے

hassan niazi
شوبز24 گھنٹے ago

حسن نیازی بھارتی پائلٹ کا کردارنبھانے پر بول پڑے

شوبز13 گھنٹے ago

پہلی جھلک منظرعام پر

jutintrodo
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

بس بہت ہو چکا، دنیا میں فساد کے لیے کوئی جگہ نہیں

شوبز13 گھنٹے ago

’’جنون عشق‘‘ کو نمائش کی اجازت

شوبز13 گھنٹے ago

اذان سمیع نے ماہرہ خان کے لئے ایسا کام کردیا کہ۔۔۔

Federal cabinet meeting
پاکستان7 گھنٹے ago

وفاقی کابینہ اجلاس، وزارتوں اور سینئر حکام کو زور دار دھچکا

imran khan
کھیل24 گھنٹے ago

عمران خان کی افغانستان کوپہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پرمبارکباد

kashmala tariq
پاکستان6 گھنٹے ago

کشمالہ طارق نے ہراسگی کا الزام لگا دیا مگرکس پر

air india
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان سے دشمنی بھارت کو مہنگی پڑ گئی

farah khan salman
شوبز5 گھنٹے ago

فرح خان نے اہم انکشاف کرکے چونکا دیا

prime ministre of newzeland
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

کیویز وزیراعظم نے مسجد میں فائرنگ کرنیوالے کو کیا قرار دیدیا‘ جانئے

syed murad ali shah
پاکستان9 گھنٹے ago

مراد علی شاہ کا نیب کیخلاف سخت رویہ، وجہ منظر عام پر آگئی

weena malik
شوبز4 گھنٹے ago

وینا ملک کا جھوٹ پھرپکڑا گیا ، حقیقت سامنے آگئی

shiekh rasheed
پاکستان9 گھنٹے ago

عائشہ گلالئی کا شیخ رشید کے خلاف جنگ کا اعلان

مقبول خبریں