جرمن چانسلر کا دورہ یونان، ہزاروں افراد کا احتجاج

یونان میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا دورہ، ہزاروں افراد کا احتجاج, پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس کے شیل پھینکے۔ 

تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دورے پر ایتھنز میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پرتشدد مظاہروں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔ یونانیوں کے مطابق انکی معاشی بدحالی کی ذمہ دار جرمن چانسلر ہیں۔ یونانی وزیر اعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ یونان کے معاشی مسائل اب حل ہو جائیں گے۔