میکسیکو دیوار تنازع، ایمرجنسی نافذ کرنیکی دھمکی

میکسیکو دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈنگ کے معاملے پر شٹ ڈاؤن بحران شدت اختیار کر گیا۔ صدر ٹرمپ نے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی ۔

میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر پر فنڈنگ کا معاملہ، صدر ٹرمپ نے 5.7 ارب ڈالر کے فنڈ کے لیے کانگرس کو بائی پاس کرنے اورایمرجنسی اختیارات استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے فنڈنگ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کی ابتدائی تیاری شروع کر دی ہے، قبل ازیں سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نیکہا کہ فنڈنگ تنازع پر ڈیموکریٹس کی ہٹ دھرمی کے باعث وہ ورلڈ اکنامک فورم کے لیے سوئٹزر لینڈ کا دورہ ملتوی کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے دیوار کے حوالے سے میکسیکو سرحد کا دورہ بھی کیا، دوسری جانب سپیکر نینسی پلوسی نے صدرٹرمپ سے شٹ ڈاؤن ختم کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کے پاس سرحدی سکیورٹی کا بہترمنصوبہ ہے۔