اسرائیل کا دمشق ائرپورٹ پرحملہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بمباری کی ہے۔

شام کی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ائرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا۔