ایک سالہ بچی کے سوشل میڈیا پر ہزاروں میں فالورز

سوشل میڈیا پر جس کے زیادہ فالورز ہوں اس کو سٹار سمجھا جاتا ہے ، جاپان میں ایک سالہ بچی نے بھی انسٹا گرام پر دھوم مچا دی ہے ، بچی کے 35 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق چانکو نامی اس بچی نے اپنے گھنے بالوں کی وجہ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ چانکو کے بال اتنے خوبصورت اور گھنے ہیں کہ ان کی والدہ کو بال سنوارنے اور بنانے میں طویل وقت صرف کرنا پڑتا ہے۔

یہ بچی اپنے بالوں کی خوبصورتی کی وجہ سے جاپان میں ایک شیمپو کے اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہے اور اس اشتہار دیکھنے کے بعد سب نے ننھی پری کو ماڈل تصور کرلیا ہے۔ چانکو کی معصوم شرارتیں ایسی ہیں کہ ہر دیکھنے والا ان کا دیوانہ ہوجاتا ہے۔ نت نئے ہیئر اسٹائلز کے ساتھ انسٹاگرام پر چانکو کی جو بھی تصویر شیئر کی جائے، اسے صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔