بھارتی جنرل نے کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

gen mhinder
Avatar WebDesk 2 , جنوری 14, 2019

 بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے 1999 کی کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

بھوپال فیٹیسول میں ایک سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سابق لیفٹینٹ جنرل مہندر پوری نے کارگل جنگ میں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ نہ صرف بھارتی فوج بلکہ ملٹری انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں پاکستانی فوج کی کارگل میں پیش قدمی کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح  پر اٹھانا تھا اور سری نگر سے لداخ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تاکہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کارگل جنگ میں بھارت کے آٹھویں ماونٹن ڈویژن کی کمان کی تھی اور تقریباِ  20 سال بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.