Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

کمسن لڑکے سمیت 3 کشمیری شہید

WebDesk 1

Published

on


مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے باندی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کمسن لڑکے سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد کل سے اب تک شہدا کی تعداد 6 ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے باندی پورہ میر محلہ میں سرچ آپریشن کے دوران 12 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو شہید کیا۔گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شہید کیے گئے عامر رسول کی نماز جنازہ سوپور میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل

سعودی عرب کا سوڈان کو امداد دینے کا اعلان

WebDesk 1

Published

on

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈان کی فوجی حکومت کو 3 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سوڈان کے مرکزی بینک میں 50 کروڑ ڈالر جمع کروائیں جائیں گے تاکہ سوڈانی کرنسی پر موجود دباؤ میں کمی اور زرمبادلہ میں استحکام لایا جاسکے۔ باقی مالی امداد خوراک، ادویات اور ایندھن کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔ سوڈان کے ملٹری کونسل کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل فتح البرہان، اس وقت فوج کے سربراہ تھے جب خرطوم نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں فوجی بھیجے تھے۔

ماہر معیشت کا کہنا ہے کہ سوڈان کو معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مالی امداد کی ضرورت ہے۔خرطوم یونیورسٹی کے اکنامکس کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ ’ تجارتی عدم توازن میں موجود خلا کو پر کرنے کے لیے سوڈان کو ایسی امداد اور قرض کی ضرورت ہے، سوڈان کو سالانہ بجٹ میں کمی پوری کرنے کے لیے مالی تعاون کی ضرورت ہے‘۔ محمد الجک نے کہا کہ ’ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ تعاون سیاسی مقاصد کے لیے ہے یا ملٹری کونسل سے کسی بڑی رعایت کے لیے ہے، سوڈان کو اس رقم اور اس کے درست استعمال کی ضرورت ہے‘۔

سوڈان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے خوراک اور ایندھن کی کمی کا بھی سامنا ہے۔اکثر مظاہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک امداد دے کر ملٹری کونسل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ دوسری جانب مظاہرین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پیسے اپنے پاس رکھیں۔ دارالحکومت خرطوم میں دھرنے میں شریک مظاہرین نے ’ ہمیں سعودی تعاون نہیں چاہیے‘ کےنعرے بھی بلند کیے۔

مظاہرے میں شریک عادل نے کہا کہ ’ وہ سوڈان کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے پیسوں کا استعمال کررہے ہیں، ہمارے پاس اپنے ذرائع موجود ہیں جو کافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ ہم ان کی مدد کے بغیر اپنے ملک کی از سر نو تعمیر کرسکتے ہیں، آپ کا بہت شکریہ، اپنے پیسے اپنے پاس رکھیں‘۔ دیگر مظاہرین نے کہا کہ انہیں غیرملکی امداد نہیں اچھی قیادت چاہیے۔ سوڈان میں پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر غذائی اجناس میں مہنگائی کا اعلان کے بعد دسمبر 2018 سے جاری مظاہروں کے بعد فوج نے صدر عمر البشیر کو 11 اپریل کو برطرف کردیا تھا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

دہشت گردی کے الزام میں 13 مشتبہ افراد گرفتار

WebDesk 1

Published

on

سعودی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے الزام میں 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز سعودی پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کرنے کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں، تمام ملزمان سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ گرفتار افراد گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہیں یا نہیں۔ گزشتہ روز سعودی سیکیورٹی فورسز نے ریاض کے شمالی علاقے الزلفی میں قائم پولیس تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ مارے جانے والے چاروں دہشت گرد سعودی شہری ہیں۔

دہشت گرد قرار دی جانے والی عسکری تنظیم داعش نے گزشتہ روز سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حملے کے بعد داعش سے تعلق رکھنے والی نیوز ایجنسی عماق نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں حملہ آوروں کو شہید قرار دیا گیا تھا۔ ایک شخص سعودی عرب کے شاہی خاندان پر تنقید کررہا ہے اور اس حملے کو سعودی عرب، شام اور عراق میں مسلمانوں کو قید کیے جانے کا ردعمل قرار دیا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

ایرانی سپریم لیڈر نے نیا چیف کمانڈر مقرر کردیا

WebDesk 4

Published

on

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حسین سلامی کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کا نیا چیف کمانڈر تعینات کردیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ حسن سلامی کو پاسداران انقلاب میں مختلف عہدوں میں کام کے عملی اور وسیع تجربے اور عزم کی بنیاد پر چیف کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔ نئے چیف کمانڈر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘میجر جنرل محمد علی جعفری کی رائے کی روشنی میں پاسداران انقلاب کی کمانڈ میں تبدیلی کی ضرورت جبکہ دہائیوں پر مشتمل ان کے قیمتی اور شان دار خدمات، وسیع تجربہ اور عملی میدان میں مختلف ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہیں میجر جنرل کا عہدہ دیا جاتا ہے اور پاسداران انقلاب کا چیف کمانڈر کے طور پر تعینات کیا جاتا ہے’۔ سپریم لیڈر نے میجر جنرل حسین سلامی کو پاسداران انقلاب کو ہر سطح پر مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے اندروانی معاملات پر خصوصی توجہ دیں جو انتہائی اہم ہے۔

سابق چیف کمانڈر محمد علی جعفری کو حضرت بقیت اللہ الاعظم کلچرل اینڈ سوشل ہیڈ کوارٹرز کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے سابق چیف کمانڈر پاسداران انقلاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشرے میں اسلامی انقلاب کے تصور کو پھیلانے کی کوشش کریں۔ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے پاسداران انقلاب کے نئے چیف کمانڈر حسین سلامی کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘شعبان کے مقدس مہینے کے وسط میں آپ کو پاسداران انقلاب کا نیا چیف کمانڈر تعینات ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں اور اس عہدے میں آپ کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں’۔ ایران کی سپریم نشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بھی میجر جنرل حسین سلامی کو پاسداران انقلاب کا نیا چیف کمانڈر تعینات ہونے پر مبارک باد دی۔

امریکا نے حال ہی میں پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرکے پابندی عائد کردی تھی جس کو ایران نے مسترد کردیا تھا اور ردعمل کی خلیج میں مغربی فورسز پر پابندی عائد کردی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ‘یہ مثالی اقدام اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ صرف ایران دہشت گردی کو فروغ نہیں دے رہا، بلکہ پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے’۔ اس اعلان کے بعد امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ’دنیا بھر میں تمام کاروباروں اور بینکوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن کمپنیوں سے مالیاتی معاملات طے کر رہے ہیں، ان کا کسی طریقے سے پاسداران انقلاب سے کوئی تعلق نہ ہو‘۔

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے ساتھ ساتھ اس پر پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں، جن کے تحت ایرانی مسلح فوج کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔ بلوچستان کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب دہشت گردوں نے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان دہشت گردوں کا ٹھکانہ ایران میں ہے۔ پاکستانی حکام نے ایرانی سفیر سے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دونوں ممالک نے سرحدی محافظین اور سرحد کی حفاظت کے لیے جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس کے قیام پر بھی اتفاق کیا تھا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
انٹرنیشنل5 منٹ ago

سعودی عرب کا سوڈان کو امداد دینے کا اعلان

پاکستان9 منٹ ago

بلاول نے پارلیمنٹ پر خودکش حملہ کیا ہے:مشیر اطلاعات فردوس عاشق

پاکستان1 گھنٹہ ago

عمران خان کی ایرانی سپریم لیڈر سے اہم ملاقات

پاکستان1 گھنٹہ ago

چودھری نثار نے حلف اٹھانے سے انکار کردیا ، سینئر صحافی کا دعویٰ

s bahskar
شوبز1 گھنٹہ ago

سوارا بھاسکرنے مسلمانوں کی حمایت میں آوازاٹھا دی

انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

دہشت گردی کے الزام میں 13 مشتبہ افراد گرفتار

انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

ایرانی سپریم لیڈر نے نیا چیف کمانڈر مقرر کردیا

imran khan meet with hassan rohani
پاکستان2 گھنٹے ago

ایران اور پاکستان کا گیس پائپ لائن منصوبہ پر کام شروع کرنیکا فیصلہ

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ٹرمپ کی ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کوسنگین دھمکی

کھیل2 گھنٹے ago

کرکٹر آصف علی کی عوام سے دعاؤں کی اپیل

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

بدعنوانی کے الزام میں 5 ارب پتی گرفتار

پاکستان2 گھنٹے ago

ننھی نشوا کا پوسٹ مارٹم مکمل

پاکستان2 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی خالی ہونے والی نشست پر نیا جج تعینات

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

کینیڈا میں سیلاب ایک ہزار گھر بہہ گئے

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

تیل خریدنے والوں کو اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہوگا، امریکا

انسٹاگرام6 گھنٹے ago

ایمان علی کی چھوٹی بہن نے لو میرج کرلی (Exclusive)

justice faiz
پاکستان11 گھنٹے ago

جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں قرار داد منظور

hamza shahbaz
پاکستان11 گھنٹے ago

نیب نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا

انسٹاگرام9 گھنٹے ago

پانچ ڈرامے ایک ساتھ۔ ،اشعر اصغر کا منفرد ریکارڈ

شوبز8 گھنٹے ago

پہلی قسط کل نشر کی جائے گی

شوبز8 گھنٹے ago

ہمیشہ کے لئے راستے الگ

nawaz sharif
پاکستان11 گھنٹے ago

نوازشریف نے کل کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

انسٹاگرام7 گھنٹے ago

’چھلاوہ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ch sarwar,imran khan
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم اورگورنرپنجاب کل ملاقات کرینگے

ch sarwar
پاکستان12 گھنٹے ago

گورنرپنجاب سیاسی محاذ پرمتحرک، اہم ملاقاتیں جاری

انسٹاگرام6 گھنٹے ago

ماں کے نام اہم پیغام

china
پاکستان10 گھنٹے ago

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

انسٹاگرام8 گھنٹے ago

خود کشی بارے وضاحت سامنے آگئی

arif alvi
پاکستان10 گھنٹے ago

صدرنے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف کہاں دئیے،پتا چل گیا

apps
ٹیکنا لوجی11 گھنٹے ago

واٹس ایپ میں بہت جلد متعارف کرائے جانے والے بہترین فیچرز

ویڈیو4 گھنٹے ago

ہالی ووڈ فلم "دی پروفیسر”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو5 گھنٹے ago

سلمان خان کی نئی فلم” بھارت” کا ٹریلر منظرعام پر

game
ویڈیو9 گھنٹے ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو1 دن ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو2 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو3 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو4 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو4 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی4 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو5 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو6 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز6 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز6 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو6 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

مقبول خبریں