Connect with us

کشمیر

مہم نہیں تحریک

Published

on

حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو مسئلہ کشمیر کی سمجھ ہی نہیں ہے، ہم مہم نہیں تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کوپتاہی نہیں کہ تحریکیں بندوق کی گولی سےختم نہیں ہوتیں۔ کشمیری عوام بے حد اصولی اور جائز تحریک کے ساتھ ہیں۔ بھارتی آرمی چیف ہمیں مٹھی بھر نہ سمجھیں ایک قوم کی حیثیت سے جدو جہد ترک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے کٹھ پتلی جلاد کشمیر بھیجے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوان ناراض ہیں اور اسلحہ اٹھا رہے ہیں لیکن آزادی ان کے لیے ممکن نہیں۔

Advertisement

کشمیر

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

Zeeshan Ali

Published

on

indian forces attock on kashmir

سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ یومِ عاشور پر بھی نہ رک سکا،قابض فوج نے ضلع باندی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور اس دوران کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران آج سملار کے علاقے میں 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا جب کہ گزشتہ شب اسی ضلع میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔

بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اہل علاقہ نے سڑکوں پر نکل کر قابض فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

Continue Reading

کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں یومِ عاشور پر کرفیو، کئی حریت رہنما نظر بند

Zeeshan Ali

Published

on

kashmir

سری نگر: بھارتی قابض فوجیوں نے سری نگر اور دیگر اضلاع میں کرفیونافذ کرکے متعدد حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی محرم الحرام میں بھی جاری ہے، قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی یومِ عاشور کے جلوسوں کو روکنے کے لئے کرفیو نافذ ہے، اور بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر بلاوجہ فائرنگ سے بھی گریز نہیں کر رہیں جب کہ متعدد حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا ہے۔

قابض بھارتی فوجیوں نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو عزادران کی قیادت کرنے سے روکنے کیلئےنظر بند کر دیا ہے اور انہیں جمعہ کا خطبہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، اور گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نواجوانوں کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوسز نے گزشتہ روز بھی محرم الحرام کے جلوسوں پر شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کر کے عزاداروں کو زخمی کیا تھا، جبکہ درجنوں عزاداروں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں نظر بند کر دیا تھا۔

Continue Reading

کشمیر

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی،2 کشمیریوں کو شہید کردیا

Zeeshan Ali

Published

on

indian forces attack on kashmiri

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہیں رک سکا، قابض فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع بانڈی پورہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔علاوہ ازیں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے موقع پر جلوس کے شرکاءپر طاقت کا ناجائز استعمال بھی کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مولانا عباس انصاری نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر محرم کے عزاداروں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے

Continue Reading
cylinder blast in house
پاکستان14 منٹ ago

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

shane warne
کھیل23 منٹ ago

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

FBR
پاکستان34 منٹ ago

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

tarai dai
انٹرنیشنل56 منٹ ago

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

tax
پاکستان1 گھنٹہ ago

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

jam kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد ہوگا: جام کمال

i phone X
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

saudi women
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

falstin
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

indian forces attock on kashmir
کشمیر3 گھنٹے ago

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

banana
صحت3 گھنٹے ago

روزانہ ایک کیلا کھائیں …………مختلف بیماریوں سے بچیں

bilawal bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

pakistan team
کھیل3 گھنٹے ago

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

oranges
صحت3 گھنٹے ago

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

murad ali shah
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم

مقبول خبریں