Connect with us

کشمیر

غیر انسانی سلوک پر دکھ کا اظہار

Published

on

کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیرمین سید علی گیلانی نے حریت پسند قیدیوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا کہ بھارت حریت پسند محبوسین کے ساتھ سیاسی انتقام گیری اور غیر انسانی سلوک روا رکھ رہا ہے۔

سرینگر میڈیاکے مطابق علی گیلانی نے انسانی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ظالم سے ظالم اور بدترین جابر حکمرانوں نے بھی اپنے دورِ اقتدار میں قیدیوں کے مذہبی تہوار پر ان کو رہا کرنے سے گریز نہیں کیا ہے۔ انہوں نے ریاست جموں کشمیر کے اندر اور بھارت کے جیل خانوں میں ریاست کے اسیران زندان کے ساتھ ظالم اور بے رحم انتظامیہ کی طرف سے ظلم وتشدد کے حوالے سے رونگٹے کھڑے کئے جانے کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔حریت رہنما نے عزیمت کا راستہ اختیار کرنے والے جملہ حریت پسند محبوسین کی مثالی قربانیوں کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے اپنی قوم کے حریت پسند اصحاب ثروت سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے مبارک موقعے پر ہمیں اپنے شہدا کی حاجت مند بیواوں، بچوں اور والدین ودیگر مستحقین کے علاوہ اپنے قیدیوں کے آل وعیال اور لواحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

Advertisement

کشمیر

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

Ali Waqas

Published

on

sardar atiq

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ماضی میں مسلم لیگ پیپلز پارٹی کے خلاف جبکہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ کے خلاف مقدمات بناتی رہی ہے، شریف خاندان کی سزا معطلی کے فیصلے کے پیچھے این آر او کا ہاتھ دکھائی دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگیرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالفت میں ذاتی دشمنی پر اتر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقدمات کے تانے بانے پوری دنیا تک جاتے ہیں نواز شریف کا کیس آخری ہے اور نہ ہی عدالتوں کا فیصلہ آخری ہے تاہم ہر سیاسی معاملہ عدالتوں میں لے جانا درست بات نہیں

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پیرول پر رہائی اور توسیع ایک اچھا فیصلہ تھا۔ اسی طرح پیرول کے دوران ان کا خاموش رہنا بھی ایک احسن قدم تھا

سردار عتیق نے بتایا کہ کسی بھی حکومت سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہئیں۔ پاکستان میں امیروں اور غریبوں کے لیے علیحدہ علیحدہ قوانین ہیں

لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے پیسوں میں سے پچاس فیصد بھی واپس آ جائیں تو ملک کے قرضے اتر سکتے ہیں،

سردار عتیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کشمیر کے متعلق تقریر خوش آئند ہے، ان کا نیا لوکل گورنمنٹ نظام لانے کا فیصلہ بھی درست ہے، اس نظام سے عوامی مسائل حل ہوں گے۔

Continue Reading

کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

Rashid Saeed

Published

on

Occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، مقبوضہ وادی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں مارکیٹیں اور بازار مکمل طور پر بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

بھارتی فورسز نے احتجاج کے خطرے کے پیش نظر سری نگر، شوپیاں، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ اور کلگام میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جب کہ وادی کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف گزشتہ ہفتے 17 شہریوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

Continue Reading

کشمیر

بھارتی فوج کا انوکھا تشدد، جاں بحق کشمیر کی نعش کو گھسیٹتے رہے

Rashid Saeed

Published

on

Occupied valley kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرلیں، ایک جاں بحق کشمیری کی لاش کو زنجیر سے باندھ کر گھسیٹا گیا اور لاش کی بے حرمتی کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں کوئی نئی بات نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر آنے والی ایک نئی تصویر اور ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج انسانیت سے نکل کر درندگی کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔

اسکرول انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تصویر 13 ستمبر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجی ایک جاں بحق کشمیری کو زنجیروں سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کشمیر کے علاقے سوپور اور جموں کے علاقے ککڑیال کے جنگلات میں بھارتی فورسز سے مقابلے کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جائے وقوع پر موجود ایک صحافی کے مطابق یہ جاں بحق شخص اْن ہی کشمیریوں میں سے ایک ہے جنھیں بھارتی فوج نے ککڑیال جنگلات کے قریب نام نہاد مقابلے میں شہید کیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے اس تصویر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مقبوضہ وادی میں ضمنی انتخابات کے دوران بھارتی فوج کے ایک میجر لیتل گوگوئی نے ایک کشمیری نوجوان کو اپنی جیپ کے ا?گے باندھ کر ‘انسانی ڈھال’ کے طور پر استعمال کیا تھا۔

میجر لیتل گوگوئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے کشمیری نوجوان فاروق احمد ڈار کو مظاہرین کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے جیپ کے سامنے باندھا تھا۔ دوسری جانب بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھی میجر لیتل گوگوئی کے اس عمل کو درست قرار دیا تھا۔

Continue Reading
police crack down
پاکستان10 منٹ ago

پولیس کی کارروائی، شراب کا کنٹینر برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار

shahid kapoor
شوبز30 منٹ ago

بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کیخلاف ہوگئے

British police
انٹرنیشنل48 منٹ ago

حادثہ یا دہشتگردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس کی کارروائی جاری

Shilpa
شوبز2 گھنٹے ago

11 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

sardar atiq
کشمیر2 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

man marziyan
شوبز3 گھنٹے ago

’من مرضیاں‘ ریلیز کے بعد ہی قانونی شکنجے میں پھنس گئی

bilawal
پاکستان3 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

Salman khan
شوبز3 گھنٹے ago

سوناکشی سہنا کیساتھ بگ باس جانا پسند کروں گا: سلمان خان

Prime Minister imran khan interview
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا: عمران خان

india win
کھیل4 گھنٹے ago

پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

president wenzvaila
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: صدروینزویلا نکولس مدورو

nawaz shrif
پاکستان5 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

mariyam nawaz
پاکستان6 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

ishaq dar
پاکستان6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بورڈ کی سربراہی سے ہٹادیا

karthik pandia
کھیل6 گھنٹے ago

انجری کا شکار پانڈیا کی ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

mariyam nawaz
پاکستان6 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

shahbaz shrif
پاکستان9 گھنٹے ago

شہباز شریف کی والدہ کو خوشخبری

nawaz shrif
پاکستان5 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

mariyam orang zaib
پاکستان7 گھنٹے ago

مریم اورنگزیب جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں …….. رو پڑیں

faisal javed
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز ، مریم اور صفدر کا اصل ٹھکانہ اڈیالہ جیل

nawaz shrif
پاکستان8 گھنٹے ago

مجھے یقین تھا اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا:نواز شریف

nawaz maryiam and safdar
پاکستان7 گھنٹے ago

مشکل گھڑیاں ختم …….. اڈیالہ جیل سے رہا

Islamabad Accountability court
پاکستان15 گھنٹے ago

خواجہ حارث اور سردار مظفر عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

ahsan, shahbaz and khwaja asif
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز شریف کو سزاء دینا عمران کےلئے جیت کی راہ ہموار کرنا تھا :احسن اقبال

maria wasti
شوبز14 گھنٹے ago

عشق میں ناکامی

national accountability beauru
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب کا نواز شریف کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

sardar atiq
کشمیر2 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

bilawal
پاکستان3 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

k-Electric company
پاکستان7 گھنٹے ago

کے الیکٹرک اورکرنٹ لگنے سے معذوربچے کے اہل خانہ میں سمجھوتہ

peoples party
پاکستان7 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی نے نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی کو خوش آئند قرار دے دیا

مقبول خبریں