Connect with us

کشمیر

یوم شہداء

Published

on

پاکستان، آزاد ومقبوضہ کشمیر سمیت آج 13جولائی کو دنیا بھر میں یوم شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے جب کہ حریت قیادت نے 13جولائی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن کی ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری ہرسال 13جولائی کو یوم شہدا کشمیر مناتے ہیں اور 23 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ گھروں میں نظر بند حریت قیادت نے 13 جولائی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے مکمل ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ ضلع کپواڑہ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کمانڈو ہلاک ہوگیا۔ بھارتی پولیس نے یاسین ملک کے حراستی ریمانڈ میںآج تک توسیع کردی ہے۔

Advertisement

کشمیر

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی،2 کشمیریوں کو شہید کردیا

Zeeshan Ali

Published

on

indian forces attack on kashmiri

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہیں رک سکا، قابض فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع بانڈی پورہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔علاوہ ازیں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے موقع پر جلوس کے شرکاءپر طاقت کا ناجائز استعمال بھی کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مولانا عباس انصاری نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر محرم کے عزاداروں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے

Continue Reading

کشمیر

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

Ali Waqas

Published

on

sardar atiq

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ماضی میں مسلم لیگ پیپلز پارٹی کے خلاف جبکہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ کے خلاف مقدمات بناتی رہی ہے، شریف خاندان کی سزا معطلی کے فیصلے کے پیچھے این آر او کا ہاتھ دکھائی دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگیرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالفت میں ذاتی دشمنی پر اتر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقدمات کے تانے بانے پوری دنیا تک جاتے ہیں نواز شریف کا کیس آخری ہے اور نہ ہی عدالتوں کا فیصلہ آخری ہے تاہم ہر سیاسی معاملہ عدالتوں میں لے جانا درست بات نہیں

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پیرول پر رہائی اور توسیع ایک اچھا فیصلہ تھا۔ اسی طرح پیرول کے دوران ان کا خاموش رہنا بھی ایک احسن قدم تھا

سردار عتیق نے بتایا کہ کسی بھی حکومت سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہئیں۔ پاکستان میں امیروں اور غریبوں کے لیے علیحدہ علیحدہ قوانین ہیں

لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے پیسوں میں سے پچاس فیصد بھی واپس آ جائیں تو ملک کے قرضے اتر سکتے ہیں،

سردار عتیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کشمیر کے متعلق تقریر خوش آئند ہے، ان کا نیا لوکل گورنمنٹ نظام لانے کا فیصلہ بھی درست ہے، اس نظام سے عوامی مسائل حل ہوں گے۔

Continue Reading

کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

Rashid Saeed

Published

on

Occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، مقبوضہ وادی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں مارکیٹیں اور بازار مکمل طور پر بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

بھارتی فورسز نے احتجاج کے خطرے کے پیش نظر سری نگر، شوپیاں، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ اور کلگام میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جب کہ وادی کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف گزشتہ ہفتے 17 شہریوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

Continue Reading
hamid mir
پاکستان20 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان20 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

fawad chaudhary
پاکستان23 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

aleem khan
پاکستان20 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

debt
پاکستان13 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان24 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان19 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

chief justice mian saqib nisar
پاکستان3 گھنٹے ago

چیف جسٹس کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

bahishti derwazah
پاکستان17 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

Sara Khan
شوبز16 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

pakistani actor noor
شوبز2 گھنٹے ago

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

bilal and isma
انٹرنیشنل16 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

chasma swaraj and shah mehmood qureshi
پاکستان2 گھنٹے ago

’’مذاکرات ‘‘ پس پردہ قوتوں کے بارے میں اہم انکشاف

faisal raza abdi
پاکستان2 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

US President Trump
پاکستان2 گھنٹے ago

بڑا یوٹرن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین ٹاؤٹ امریکہ ان

مقبول خبریں