Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کشمیر

مزید 2 کشمیری شہید

Published

on

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے قصبے میں لال چوک کے علاقے مہمان محلہ میں دھماکا خیز مواد اور شدید فائرنگ کے ذریعے ایک مکان کو تباہ کر دیا جس کے ملبے سے بلال احمد اور عابد حسین بٹ نامی دو نوجوانوںکی میتیں ملی ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کو صبح سے ہی شدید فائرنگ اوردھماکوںکی آوازیں سنائی دے رہی تھیں اور جس سے جنوبی کشمیرکے ضلع کے علاقے لال چوک کے لوگوںمیں شدید خوف پایا جاتا تھا۔ اسلام آباد قصبے میں لوگوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران کرفیوکی پرواہ نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل مظاہرے کئے۔ اس موقع پر بھارتی فوج کی 162راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی 40ویں بٹالین کے اہلکاروں نے انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔قابض انتظامیہ نے جنوبی کشمیرکے اضلاع میں موبائیل اور انٹرنیٹ سروسز اورسرینگر اور بانہال کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی ہے۔ ادھر بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں بدھ کی صبح بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری رکھی ۔
دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے آزادی تمام آزادی پسند تنظیموں کے درمیان اتحاد کی بنیاد ہونی چاہیے ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیریوںکو جھوٹے الزامات میں نظربند کیاگیا ہے اور بھارتی عدالتیں ان کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں

کشمیر

تصادم سے 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

Published

on

accident

مظفر گڑھ کے علاقے اڈا محمد موسٰی کے قریب 2 مسافر وینز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے بعد اڈا موسیٰ کے قریب دو مسافر وینز آپس میں ٹکرا گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کی گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Continue Reading

کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی

Muhammad Luqman

Published

on

Kashmir issue

مقبوضہ کشمیر میں پی ایچ ڈی طالبعلم منان وانی کی شہادت پر حریت قیادت کی کال پر وادی بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع ہندواڑہ میں ڈاکٹر منان وانی سمیت دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا ،جس کے خلاف حریت قیادت نے ہڑتال کی کال دی۔

بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورس اور اسپیشل آپریشنل گروپ نے ضلع ہندواڑہ کے علاقے شتگند کو گھیرے میں لیکر پی ایچ ڈی طالبعلم منان وانی اور عاشق حسین زرگر کو نشانہ بنایا۔

منان وانی کی شہادت کے بعد وادی میں شدید احتجاج کیا گیا، شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 26 سالہ منان وانی علی گڑھ یونیورسٹی سے اپلائڈ جیولوجی میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔

منان وانی اس وقت منظر عام پر آئے کہ جب انہوں نے رواں سال 16 جولائی کو ایک کھلا خط لکھا ،جس میں انہوں نے انڈین نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ کے حوالوں سے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا۔

Continue Reading

کشمیر

پی ایچ ڈی سکالر سمیت دو کشمیری شہید

Published

on

Kashmiri

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں پی ایچ ڈی سکالر سمیت دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج  نے پیرا ملٹری اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں  نے مشترکہ طور پر ہندواڑہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور اس دوران پی ایچ ڈی سکالر اور ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہداء کی شناخت ڈاکٹر منان وانی اور عاشق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

سالہ ڈاکٹر منان وانی نے علی گڑھ یونیورسٹی سے ارضیات میں پی ایچ ڈی کیا تھا اور ان کا رواں سال جولائی کو ایک کھلا خط سامنے آیا تھا جس میں انہوں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم  کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

ڈاکٹر وانی نے بھارتی درسی کتب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ انڈین نیشنل کونسل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں لفظ دہشت گردی کی وضاحت میں تحریر ہے کہ جو بھی ان کے ملک میں معصوم و بے گناہ لوگوں کی جان لے وہ دہشت گرد ہے، اس اعتبار سے جو کچھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے ساتھ کر رہی ہے وہ بھی دہشت گردی ہے اور بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔

Continue Reading
Advertisement
Humayun Akhtar Khan
پاکستان21 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات میں شکست‘ پارٹی کیخلاف بول پڑے

Shahbaz Sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

شہباز شریف احتساب عدالت میں روپڑے؟ بڑا دعویٰ کردیا

Shahbaz Sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس: جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

chief justice of Pakistan
پاکستان7 گھنٹے ago

چیف جسٹس بھی مشکل میں پھنس گئے، ریفرنس دائر

Ginni Kapoor
شوبز6 گھنٹے ago

’بارات بندی‘ کی شوٹنگ شروع

facebook
ٹیکنا لوجی19 گھنٹے ago

صارفین کے لیے بُری خبر ۔۔۔ ہیکرز ان ایکشن

faisal woda
پاکستان23 گھنٹے ago

پانی کی تقسیم بہتر نہ ہوئی تو والو ٹائٹ کرنے آتے ہیں

radio pakistan
شوبز6 گھنٹے ago

ملازمین میں تھرتھلی مچ گئی

Zainab Murder case
پاکستان5 گھنٹے ago

زینب قتل کیس :عدالت نے زینب کے والد کو مایوس کردیا

Supreme Court of Pakistan
پاکستان6 گھنٹے ago

ٹیکس ختم، بڑی عدالت نے فیصلہ سنادیا

imran khan
پاکستان19 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات کو شفاف و غیر جانبدارانہ قرار دے دیا

shah mehmood qurashi and khusroo bhaktiar
پاکستان23 گھنٹے ago

صوبہ جنوبی پنجاب معاملہ: کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

mian saqib nisaar
پاکستان7 گھنٹے ago

بنی گالہ تجاوزات کیس: وزیراعظم کیلئے نیا حکم جاری

mahira khan
شوبز6 گھنٹے ago

ترکی سے واپسی

Saudi Arabian Airlines
انٹرنیشنل7 گھنٹے ago

سعودی عرب میں بڑا سانحہ

مقبول خبریں