اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی کوشش

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 05, 2018

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت آرٹیکل 35 اے ختم کر کے ہندوؤں کوکشمیرمیں منتقل کرنا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 35 اے کوختم کرکے ہندوؤں کوکشمیرمیں منتقل کرنا چاہتا ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مطالبہ ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل کرائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت سالوں سے ایل او سی پر خون کی ہولی کھیل رہا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں روز لاشیں گرا رہی ہے۔ یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، ظلم کومٹانے کے لیے اس کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا ہونا چاہیے، انقلاب کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.