4 بھارتی فوجی ہلاک،2 کشمیری شہید

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 07, 2018

مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں میجر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگئے۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گوریز میں بھارتی فوج گشت میں مصروف تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر اس پر حملہ کردیا فائرنگ سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جن میں ایک میجر بھی شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ آپریشن کے دوران قابض فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.