Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کشمیر

اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشنر کا کشمیر پر بیان قابل تحسین ہے : سید علی گیلانی

Zeeshan Ali

Published

on

syed ali gilani

کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کمیشن کی ہائی کمشنر مائیکل بیچلیٹ کی طرف سے بھارت کی فوج اور انتظامیہ کے ہاتھوں جموں کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے بھارت کی جوابدہی طلب کئے جانے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن کو ریاست جموں کشمیر کا ازخود دورہ کرکے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں علی گیلانی کا کہناتھا کہ جموں و کشمیر میں نہتے اور معصوم عوام کو دن دھاڑے وردی پوش اور ان کے غیر وردی پوش معاون اہلکار گرفتار کرکے شدید جسمانی اذیتیں پہنچانے کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انہیں زیرِ حراست انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا جاتا ہے۔ ان کی لاشیں گلی کوچوں یا سنسان مقامات پر پھینک دیتے ہیں یا گم نام قبروں میں دفن کرکے انہیں گمشدگی کے کھاتے میں درج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام گیری کے تحت تحریک حقِ خودارادیت کے ساتھ وابستہ سیاسی راہنماوں اور عام کارکنوں کو قتل کرنا، جیلوں، پولیس تھانوں اور انٹروگیشن مراکز میں دوران حراست ناقابل بیان جسمانی تشدد کا شکار بنانا ریاست جموں کشمیر میں ایک معمول بن گیا ہے

کشمیر

مزید 3 کشمیری شہید کردئے گئے

Published

on

fouj

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ برقرار ہے۔آج پھر مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے کپواڑہ اور جموں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس پر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوان کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے کپواڑہ کے علاقے کیران میں 2 اور جموں کے علاقے اخنور میں ایک کشمیری کو محاصرہ کے دوران گولیاں ماریں۔

Continue Reading

کشمیر

ایک اور کشمیری نوجوان شہید

Published

on

kashmir

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا،  نوجوان کی شہادت کے بعد بھی قابض فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔

Continue Reading

کشمیر

بھارتی افواج کی بربریت جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

Rashid Saeed

Published

on

kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربربیت جاری، ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کے دوران مزید2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ۔ 

کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں اور یومِ شہدائے کشمیر پر بھی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کیا اور اب تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ سے 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی شناخت لیاقت احمد وانی اور واجد الاسلام کے نام سے ہوئی۔ قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں