Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کشمیر

7 کشمیری آزادی کے لیے قربان

Zeeshan Ali

Published

on

kashmiri

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد کپواڑا کے علاقے میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 3 نوجوانوں کو فائرنگ سے شہید کردیا گیا اور 2 نوجوانوں کو ریاسی کے علاقے میں شہید کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی، سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہندواڑہ میں 2 نوجوانوں کی شہادت پر مختلف علاقوں میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی جارہی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ نہتے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

کشمیر

مزید 3 کشمیری شہید کردئے گئے

Published

on

fouj

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ برقرار ہے۔آج پھر مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے کپواڑہ اور جموں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس پر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوان کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے کپواڑہ کے علاقے کیران میں 2 اور جموں کے علاقے اخنور میں ایک کشمیری کو محاصرہ کے دوران گولیاں ماریں۔

Continue Reading

کشمیر

ایک اور کشمیری نوجوان شہید

Published

on

kashmir

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا،  نوجوان کی شہادت کے بعد بھی قابض فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔

Continue Reading

کشمیر

بھارتی افواج کی بربریت جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

Rashid Saeed

Published

on

kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربربیت جاری، ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کے دوران مزید2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ۔ 

کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں اور یومِ شہدائے کشمیر پر بھی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کیا اور اب تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ سے 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی شناخت لیاقت احمد وانی اور واجد الاسلام کے نام سے ہوئی۔ قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں