Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کشمیر

پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی ترجمانی کی

Published

on

ali galani

حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کہا پاکستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کی۔

سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے جنرل سیکریٹری یو این کے ساتھ بات چیت میں بھی مسئلہ کشمیر پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے عالمی اسٹیج پر کشمیریوں کا بہی خواہ اور محسن ہونےکا حق ادا کیا۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اپنی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کے مطالبےکو سراہتے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جنرل اسمبلی میں تقریر حقائق سے انحراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران فوجی قوت کے غرور میں مبتلا ہو کر حقائق سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

حریت پسند رہنما نے کہا کہ جمہوری ملک ہونے کے دعویدار تاریخی حقائق کو تسلیم کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہے۔

سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر پوری دنیا صدیوں تک جھوٹ دہراتی رہے تب بھی وہ سچ میں تبدیل نہیں ہو سکتا۔

Advertisement

کشمیر

تصادم سے 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

Published

on

accident

مظفر گڑھ کے علاقے اڈا محمد موسٰی کے قریب 2 مسافر وینز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے بعد اڈا موسیٰ کے قریب دو مسافر وینز آپس میں ٹکرا گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کی گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Continue Reading

کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی

Muhammad Luqman

Published

on

Kashmir issue

مقبوضہ کشمیر میں پی ایچ ڈی طالبعلم منان وانی کی شہادت پر حریت قیادت کی کال پر وادی بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع ہندواڑہ میں ڈاکٹر منان وانی سمیت دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا ،جس کے خلاف حریت قیادت نے ہڑتال کی کال دی۔

بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورس اور اسپیشل آپریشنل گروپ نے ضلع ہندواڑہ کے علاقے شتگند کو گھیرے میں لیکر پی ایچ ڈی طالبعلم منان وانی اور عاشق حسین زرگر کو نشانہ بنایا۔

منان وانی کی شہادت کے بعد وادی میں شدید احتجاج کیا گیا، شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 26 سالہ منان وانی علی گڑھ یونیورسٹی سے اپلائڈ جیولوجی میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔

منان وانی اس وقت منظر عام پر آئے کہ جب انہوں نے رواں سال 16 جولائی کو ایک کھلا خط لکھا ،جس میں انہوں نے انڈین نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ کے حوالوں سے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا۔

Continue Reading

کشمیر

پی ایچ ڈی سکالر سمیت دو کشمیری شہید

Published

on

Kashmiri

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں پی ایچ ڈی سکالر سمیت دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج  نے پیرا ملٹری اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں  نے مشترکہ طور پر ہندواڑہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور اس دوران پی ایچ ڈی سکالر اور ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہداء کی شناخت ڈاکٹر منان وانی اور عاشق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

سالہ ڈاکٹر منان وانی نے علی گڑھ یونیورسٹی سے ارضیات میں پی ایچ ڈی کیا تھا اور ان کا رواں سال جولائی کو ایک کھلا خط سامنے آیا تھا جس میں انہوں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم  کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

ڈاکٹر وانی نے بھارتی درسی کتب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ انڈین نیشنل کونسل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں لفظ دہشت گردی کی وضاحت میں تحریر ہے کہ جو بھی ان کے ملک میں معصوم و بے گناہ لوگوں کی جان لے وہ دہشت گرد ہے، اس اعتبار سے جو کچھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے ساتھ کر رہی ہے وہ بھی دہشت گردی ہے اور بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔

Continue Reading
Advertisement
pakistan and imf
پاکستان7 گھنٹے ago

مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھنے لگے

gilgit
پاکستان8 گھنٹے ago

ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا

UAE
پاکستان8 گھنٹے ago

اعلیٰ سطح وفد کا دورہ پاکستان ملتوی

police chief
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف ہلاک

ahad cheema
پاکستان12 گھنٹے ago

مشکلات میں اضافہ۔۔۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات ، ریفرنس دائر

Peshawar house condition
پاکستان12 گھنٹے ago

پشاور کے رہائشیوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

Twitter
ٹیکنا لوجی13 گھنٹے ago

ٹویٹر صارفین ہوجائیں ہوشیار، کمپنی نے بڑا اقدام اٹھالیا

Imran khan
پاکستان13 گھنٹے ago

کپتان بڑی مشکل سے بچ گئے، درخواست مسترد

Federal Cabinet
پاکستان13 گھنٹے ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق

Dr Faisal
پاکستان13 گھنٹے ago

کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان کا اقوام عالم کو واضح پیغام

Bilawal bhutto
پاکستان14 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کا دھماکے دار بیان،عمران خان حکومت کو خبردار کردیا

veena malik
شوبز14 گھنٹے ago

’’ڈراما کوئین‘‘ کہنے پر وینا ملک تنقید کانشانہ

kinza hashmi
شوبز14 گھنٹے ago

’ماریہ بنت عبداللہ‘کاپہلا ٹیزر آن ایئر

mobile phones
پاکستان14 گھنٹے ago

موبائل صارفین کے لیے اچھی خبر، سینٹ کمیٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کردی

mawra hussain
شوبز14 گھنٹے ago

تم جیو ہزاروں سال

مقبول خبریں