Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کشمیر

بھارت امن تباہ کرنا چاہتا ہے

Published

on

yaseen malik

حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے بھارت نے مقبوضہ وادی سمیت آزادکشمیر کا امن تباہ کر دیا ہے، وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کر رہی ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، بھارت نے مقبوضہ وادی سمیت آزاد کشمیر کا امن تباہ کر دیا ہے، کشمیری بہادر قوم اور نہتے ہو کر بھی جذبہ آزادی سے بھرپور ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو این میں بہت اچھی تقریر کی ہے۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نہتی جنگ لڑ رہے ہیں، بھارتی فوجی کشمیریوں کی لاشیں غائب کر دیتے ہیں، کشمیری پر حملہ انفرادی واقعہ نہیں ہوتا یہ بھارت کی ریاستی پالیسی ہے بھارتی آرمی چیف کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کی تھی ،بھارت میں 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں 29 سال میں 95 ہزار شہید : رپورٹ

Rashid Saeed

Published

on

indian army in kashmir

1989ء سے لیکر اب تک مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے درندگی کانشانہ بنتے ہوئے 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔ 

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس نے وادی میں 29 سال سے جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے رپوٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 1989 سے اب تک 95 ہزار 238 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 7 ہزار 120 افراد کو دورانِ حراست شہید کیا گیااوربھارتی فوج کی قاتلانہ کارروائیوں سے 22 ہزار 894 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہوئے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ہزاروں خواتین کی حرمت بھی پامال کی گئی جب کہ ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا، اس عرصے کے دوران 8 ہزار افراد کو پولیس اور فوج کی حراست میں لاپتہ کردیا گیا اور اس عرصے میں قابض بھارتی فورسز نے 350 ایسے افراد کو بھی شہید کیا جن میں پی ایچ ڈی اسکالرز، حریت رہنما اور پروفیسرز بھی شامل ہیں جب کہ 2 ہزار سے زائد نوجوانوں، طلبا، کم عمر لڑکوں، خواتین اور حریت رہنماؤں کو جیل بھی بھیجا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر رہنماؤں کو متعدد مرتبہ جھیل بھیجا گیا اور نظر بند کیا گیا جب کہ انہیں کئی مرتبہ نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی روکا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برہانی وانی کی شہادت کے بعد سے فائرنگ اور پیلٹ گن کے استعمال سے 846 افراد کو شہید کیا گیا جب کہ 25 ہزار سے زائدا فراد پیلٹ گن اور فائرنگ سے زخمی ہوئے، پیلٹ گن سے بچوں سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد کی بینائی متاثر ہوئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ سے اپیل کی ہیکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کو دیکھنے کے لیے اپنی مانیٹرنگ ٹیمیں بھیجے۔

Continue Reading

کشمیر

بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 2 کشمیری شہید

Rashid Saeed

Published

on

indian army

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، آج پھر 2 کشمیری نوجوان شہید، پانچ روز میں شہادتوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی۔ 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ضلع بڈگام کے گاؤں چٹرگام کو گھیرے میں لے کر بھارتی فورسز نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا جس کے بعد بڑی تعداد میں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔

بھارتی انتظامیہ نے احتجاج پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی اس کے باوجود کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا اور بھارتی فوجیوں پر پتھراو کرتے رہے۔

واضح رہے مودی حکومت کی کشمیر میں بدترین ریاستی پالیسی کے باعث بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا لائسنس دیدیا گیا ہے، کوئی دن نہیں جاتا جب نہتے نوجوانوں کو سرچ آپریشن یا فوجی چیک پوسٹوں پر تلاشی کے بہانے گولیوں سے چھلنی کر دیا جاتا ہے۔

Continue Reading

کشمیر

آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری شہید

Published

on

kashmir

ضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسزکی جانب سے آج پھرسرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری شہید کردیئے گئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام اور پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرسرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مخلتف علاقوں میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماوں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صرف 4 دن میں 22 کشمیری نوجوانوں شہید ہوچکے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
blackmailing-
پاکستان12 منٹ ago

غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

safraz ahmed
کھیل24 منٹ ago

وہی کامیاب ہوگا جو نیچرل گیم کھیلے گا

cricket team
کھیل27 منٹ ago

قومی ٹیم جوہانسبرگ روانہ

rherasamay
انٹرنیشنل32 منٹ ago

تحریک عدم اعتماد ناکام

imran khan
پاکستان37 منٹ ago

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

lahore election
پاکستان41 منٹ ago

پی پی 168 پر ضمنی انتخاب

vitamin d
صحت12 گھنٹے ago

وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں مددگار غذائیں

imran khan
پاکستان12 گھنٹے ago

عمران خان انسٹاگرام پر دوسرے سرگرم عالمی رہنما

aquwa man film
شوبز12 گھنٹے ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

kpk hakoomat and fata izmam
پاکستان13 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا حکومت فاٹا انضمام کے لیے سرگرم

nwaz sharif1
پاکستان13 گھنٹے ago

العزیزیہ ریفرنس؛خواجہ حارث کے دلائل مکمل

asif zardari blawal
پاکستان13 گھنٹے ago

نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

austerelia england
کھیل13 گھنٹے ago

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اورآسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

imran khan1
پاکستان13 گھنٹے ago

گیس بحران:ایم ڈیزکیخلاف تحقیقات کا حکم

pmln logo
پاکستان13 گھنٹے ago

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا

aquwa man film
شوبز12 گھنٹے ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو17 گھنٹے ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز6 دن ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو6 دن ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز1 ہفتہ ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز1 ہفتہ ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو2 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو3 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

walk
صحت1 مہینہ ago

اعصابی پیوند نے چلنے کے قابل بنا دیا

Puppy cube
ٹیکنا لوجی1 مہینہ ago

ہموار سطح ٹچ سکرین میں تبدیل

مقبول خبریں