Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کشمیر

بھارتی افواج کی بربریت جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

Rashid Saeed

Published

on

kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربربیت جاری، ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کے دوران مزید2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ۔ 

کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں اور یومِ شہدائے کشمیر پر بھی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کیا اور اب تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ سے 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی شناخت لیاقت احمد وانی اور واجد الاسلام کے نام سے ہوئی۔ قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔

کشمیر

مزید 3 کشمیری شہید کردئے گئے

Published

on

fouj

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ برقرار ہے۔آج پھر مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے کپواڑہ اور جموں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس پر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوان کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے کپواڑہ کے علاقے کیران میں 2 اور جموں کے علاقے اخنور میں ایک کشمیری کو محاصرہ کے دوران گولیاں ماریں۔

Continue Reading

کشمیر

ایک اور کشمیری نوجوان شہید

Published

on

kashmir

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا،  نوجوان کی شہادت کے بعد بھی قابض فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔

Continue Reading

کشمیر

ریاستی دہشت گردی,ایک اور کشمیری نوجوان شہید

Published

on

fouj

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ڈارغنی کا محاصرہ کر کے بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال، آوانتی پور اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جب کہ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب 21 اکتوبر 2018 کو ضلع کلگام میں لارو میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون شریفہ بانو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقامی اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
دریں اثناء ضلع بھمبر میں بھارتی پولیس کے خصوصی فورس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں ایک آفیسرہلاک اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے ترجمان نے حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں