کشمیر
آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری شہید
ضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسزکی جانب سے آج پھرسرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری شہید کردیئے گئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام اور پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرسرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مخلتف علاقوں میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماوں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صرف 4 دن میں 22 کشمیری نوجوانوں شہید ہوچکے ہیں۔

انٹرنیشنل
بھارتی میجرسمیت 5 فوجی ہلاک
ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے گئے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جارحیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور پلوامہ میں خود کش حملے کے بعد ان کی بربریت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک بارپھرقابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری مشتاق احمد کوشہید کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجرسمیت 5 بھارتی فورسزہلاک ہوگئے۔
کشمیر
مقبوضہ کشمیر‘ پولیس کی سرپرستی میں ہندو انتہاء پسند بپھر گئے
مقبوضہ کشمیر ‘ پولیس کی سرپرستی میں ہندو انتہاء پسند بپھر گئے ‘ بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے پولیس کی سرپرستی میں متعدد املاک نذر آتش کردیں۔
دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کارخودکش حملے میں 45 سے زائد بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی سرکار اور میڈیا نے حملے کے فوری بعد بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں نے مسلم دشمنی میں حد پار کرلی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں ہندو انتہا پسندوں نے دوسرے روز بھی کشمیری مسلمانوں پر قاتلانہ حملوں اور املاک کو نذرآتش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جموں میں کرفیو کے باوجود پولیس کی سرپرستی میں ہندو انتہاپسندوں نے کشمیری مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور کئی املاک کو نذرآتش کیا۔ بھارتی کی کئی ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کو بھی ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی شہر ہریانہ اور ڈیرہ ڈوں میں زیرتعلیم کشمیری طلبا عامر حسین اور محمد سلیم نے کشمیر میڈیا سروس کو بتایا ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو بازار میں مارا پیٹا گیا۔
ادھر اترکھنڈ کی دیوبومی یونیورسٹی میں زیر تعلیم 50 کشمیری طلباء کو یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل خالی کرکے واپس گھروں کو جانے کا حکم دیا ہے۔’’کرفیو‘‘ کے باوجود جموں اور بھارت کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری، طلباء ، تاجر پیشہ افراد پر فرقہ پرست عناصر کی جانب سے جان لیوا حملے اورانکے مال و جائیداد کو نقصان پہنچانے کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ، ان لوگوں کو کوئی گزند پہنچی تو مقامی حکومتیں ذمہ دار ہونگی ۔ حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق نے بھی انتہاپسندوں کی جانب سے کشمیریوں کی املاک کو نذر آتش کرنے اور کشمیری طلباء پر تشدد کے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ‘‘کرفیو‘‘ کے باوجود جموں اور بھارت کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری، طلباء ، تاجر پیشہ افراد پر انتہاپسندوں کی جانب سے جان لیوا حملے اور ان کے مال و جائیداد کو نقصان پہنچانے کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کوئی نقصان پہنچا تو مقامی حکومتیں ذمہ دار ہوں گی۔
کشمیر
کار بم دھماکہ، 18 بھارتی اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم دھماکہ، 18 بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ‘ گاڑی سی آر پی ایف کی بس سے ٹکرائی اور پھر اسے دھماکے سے تباہ کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر کار بم دھماکہ ضلع پلوامہ میں سری نگر جموں ہائی وے پر لٹھ پورا کے مقام پر ہوا۔ بھارتی پولیس حکام کے مطابق کار میں سوار حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سی آر پی ایف کی بس سے ٹکرائی اور پھر اسے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں 18 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو بھارتی فوج کے 92 بیس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
- شوبز13 گھنٹے ago
ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔ واقعہ کی تردید
- شوبز9 گھنٹے ago
شادی سے پہلے اہم وارننگ دے دی
- پاکستان14 گھنٹے ago
لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ
- انٹرنیشنل12 گھنٹے ago
گود بھرائی کی خفیہ رسم
- پاکستان13 گھنٹے ago
وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
- شوبز12 گھنٹے ago
لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹ گئی
- ویڈیو7 گھنٹے ago
کرینہ کپورکا سارہ علی خان کو حیرت انگیز مشورہ
- پاکستان12 گھنٹے ago
گرفتاری پر شدید احتجاج
- شوبز11 گھنٹے ago
جھوٹ کا پول کھل گیا،بیٹی کی رپورٹ منظرعام پر
- شوبز13 گھنٹے ago
’پاکستانیوں کو ہنستا ہوانہیں دیکھ سکتے‘بھارت کی تنگ نظری
- پاکستان8 گھنٹے ago
اپوزیشن جماعتوں کا دبنگ فیصلہ،حکومت پریشان
- PSL418 گھنٹے ago
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی مسلسل تیسری فتح