سال 2018ء بھارت نے اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

kashmir seri nager
Avatar WebDesk 1 , جنوری 01, 2019

سال 2018ء میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے 375 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ء میں اسرائیلی فوج نے 312 فلسطینوں کی جان لی جبکہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فون نے 3 ہزار کے قریب آپریشن کیے جس میں 375 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں سے 10 خواتین اور 35 نوجوان شامل ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال شہید کیے جانے والوں میں پروفیسر، ڈاکٹرز، صحافی اور حریت رہنما بھی شامل ہیں۔ قابض فوج نے دورانِ حراست 21 افراد کی جان لی، احتجاجی مظاہروں کے دوران پیلٹ گن کے استعمال سے 1300 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران 600 سے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ اس دوران خواتین کی بے حرمتی میں بھی قابض فوج پیش پیش رہی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.