سینئرصحافی کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

سینئر تجزیہ کار کامران شاہد نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری میں دال میں کچھ کالاہے

سینئر تجزیہ کار کامران شاہد نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری میں دال میں کچھ کالاہے ، شاہدخاقان عباسی ایسی شخصیت ہیں جن کے فنانشل کیئر یر میں ان پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں سنا گیا ۔

کامران خان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے ، اس کے تحت مختلف سیاسی رہنماﺅں کوکرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا جاتارہاہے اورکیا گیا ہے لیکن سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری میں دال میں کچھ کالاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی ایسی شخصیت ہیں جن کے فنانشل کیئر یر میں ان پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں سنا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم سے قبل پٹرولیم کے وزیر بھی رہے ہیں لیکن ان پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں سنا گیا ۔سابق وزیر اعظم پروٹوکول کی لت سے بھی پاک تھے ایسے میں سوال پیدا ہوتاہے کیا واقعی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری ضروری تھی ؟

کامران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی پہچان بھی ایک کرپٹ سیاستدان کی نہیں ہے ، اب نیب ان کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لے چکاہے جبکہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھ پر جعلی کیس بنایا گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی شہرت کرپٹ سیاستدان کی نہیں ہے اور پاکستان کوصاف ستھرے سیاستدان سنبھالنے ہونگے ۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept