کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی انتہاء، خوفناک بارود میں زہریلا مواد شامل

مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف استعمال کے لیے بھارتی حکومت نے نئے ہتھیار کشمیر بھیج دیے

m.rashid saeed

 تحریر: محمد راشد سعید *******
مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لئے مقبوضہ وادی میں خوفناک بارود میں زہریلا مواد شامل کر کے بھیج دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف استعمال کے لیے بھارتی حکومت نے نئے ہتھیار کشمیر بھیج دیے ہیں بھارتی وزارت داخلہ نے نریندرا مودی کے حکم پر وادی میں مظاہرین پر قابوپانے کیلئے ایک لاکھ پلاسٹک گولیوں کے ساتھ ساتھ مرچی پاؤڈر سے بھرے نئے طرز کے پاوا شیل بھیج دیئے ہیں۔مشتعل ہجوم کے خلاف استعمال ہونے والے یہ دونوں ہتھیار کئی مراحل کے تجربات سے گزارنے کے بعد وادی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے اب بیلٹ گن کے متبادل کے بطور وادی میں احتجاجی مظاہرین کو قابو کرنے کیلئے پلاسٹک کی گولیاں اور نئے طرز کے پاوا شیل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک لاکھ کے قریب پلاسٹک گولیاں دوبارہ تیار کی گئی ہیں یہ زیادہ تیکھے اور موثر پاوا شیل وادی روانہ کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاوا شیل کیمیکل پر مبنی شیلوں سے زیادہ قدرتی ہیں جن میں مرچی کے پاؤڈر کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے تاکہ یہ پہلے سے دستیاب شیلوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوں۔مظاہرین سے نمٹنے کیلئے ایک نئی حکمت عملی کے تحت بیلٹ گن کے استعمال سے قبل پلاسٹک کی گولیاں داغی جائیں گی جو بیلٹ کے مقابلے میں زیادہ غیرمہلک ہیں۔ پلاسٹک گولیوں کی بھاری کھیپ اس طرح کی ہزاروں گولیوں کے تجرباتی استعمال کے بعد وادی بھیجی گئی ہے جبکہ نئے طرز کے پاوا شیل کو بھی تجرباتی مراحل سے گزارنے کے بعد ہی وادی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ اقدام پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران بیلٹ گن کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔پلاسٹک گولیوں اور نئے طرز کے پاوا شیلوں کی دستیابی کے بعد اب وادی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے پاس مشتعل بھیڑ پر قابو پانے کیلئے براہ راست گولی چلانے سے پہلے متعدد متبادل دستیاب ہونگے جن میں آنسو گیس،پاواشیل، گیس گن سے داغی جانے والی ربڑ کی گولیاں، پلاسٹک گولیاں اور پیلٹ گن شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بھارتی وزارت داخلہ نے وادی میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کیلئے مزید4949پیلٹ گن خریدنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد فورس کے پاس ان بندوقوں کی تعداد 5589تک پہنچ جائے گی۔بھارت نے سکیورٹی ایجنسیوں بالخصوص سی آر پی ایف کے اعلی حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا کہ ریاست خاص طور پر کشمیر وادی میں تعینات سی آر پی ایف کی ہر ایک کمپنی کے پاس 9بیلٹ گن دستیاب رہیں گے۔اس کے علاوہ بھارتی وزارت داخلہ نے بیلٹ گن میں استعمال ہونے والے 6لاکھ سے زیادہ چھروں کے کاٹرج جنہیں عام طور پر بیلٹ شاٹس کہا جاتا ہے، خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept