’’مبارک ہو لکی ڈرا میں آپ کی گاڑی نکلی ہے‘‘

اگر آپ کو اچانک کسی کی کال آئے کہ مبارک ہو لکی ڈرا میں آپ کی گاڑی نکلی ہے تو حیرانی کے ساتھ ساتھ آپ کو خوشی بھی بہت ہوگی کیونکہ آج کے دور میں نئی گاڑی ہر کسی کا خواب ہے اور اگر آپ نے کچھ عرصہ پہلے لکی ڈرا کے لئے کوپن بھی خریدا ہو تو پھر تو یقین کرنا ہی پڑتا ہے۔ لیکن ذرا احتیاط سے کیونکہ ہم میں سے اکثر لوگ کسی شاپنگ مال یا کسی بھی برانڈ سے لکی کوپن لیتے ہیں جس پر اپنا موبائل اور شناختی کارڈ نمبر لکھ کر دیا جاتا ہے تاکہ اگر انعام نکل آئے تو پھر اسی کو ملے جس کے نام یہ لکی کوپن ہوتا ہے ۔لیکن اب اسی لکی کوپن کے نام پر فراڈ سامنے آیا ہے اور وہ بھی کسی عام نہیں بلکہ پاکستان کے مشہور برانڈ’نیشنل فوڈز‘ کے نام پر جس کے بارے میں لاہور کے متاثرہ شخص مصطفےٰ نے’ کھوج‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے رمضان المبارک میں ٹھوکر نیاز بیگ کے نزدیک واقع میٹرو سے نیشنل فوڈز کا کوپن خریدا تھا جس پر انعام میں گاڑی نکلنا تھی۔چند روز پہلے مجھے کال آئی کہ لکی ڈرا میں آپ کی گاڑی نکلی ہے جس کا لیٹر بھی ہم آپ کو ارسال کردیں گے۔اگلے دن ہمیں کمپنی کا لیٹر بھی مل گیا جس کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی۔

ان لوگوں نے کہا کہ آپ کے شناختی کارڈ کی تصدیق بھی ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے پوچھا کہ گاڑی کراچی منگوانی ہے یا لاہور میں۔ ہمیں جس نمبر سے کال آئی تو اس شخص کے مطابق کراچی سے گاڑی لاہور بجھوانے کے لئے 19 ہزار روپے پہلے ادا کرنا ہوں گے جس پر ہم نے اس کے نمبر03003766247  پر رقم بھجوا دی،اس شخص نے ہمیں لوڈر کا نمبر بھی دیا جس نے بتایا کہ پہلے گاڑی کا این او سی ملے گا اس کے بعد میں آپ کو بتا دوں گا۔جب ہم نے رقم بجھوائی تو اس کے بعد ہمیں شک ہوا جس پر ہم نے کمپنی سے رابطہ کیا۔

کمپنی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب فراڈ ہے اور کچھ لوگ ہمارے نام پر ایسا کررہے ہیں،ہمیں اس کے علاوہ بھی بہت سی شکایات آئی ہیں اور اس سے خبردار کرنے کے لئے ہم نے اخبار میں اشتہار بھی دیا تھا۔

متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ہم نے ان نمبروں کی شکایت متعلقہ اداروں سے بھی کی ہے ۔ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے کیونکہ یہ لوگ نہ جانے اسی طرح کتنے لوگوں کو بے وقوف بناچکے ہیں۔لوگوں سے اپیل ہے کہ اس سلسلہ میں محتاط رہیں اور ایسے کسی بھی فراڈیئے کے ہاتھوں بے وقوف مت بنیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept