مقبوضہ وادی:کرفیو کا 32 واں روز،کاروبارمعطل،دکانیں بند

مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 32 واں روز ہے، لوگوں کے رابطے معطل، کھانے پینے کی اشیا اورادویات کی قلت کا سامنا

مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 32 واں روز ہے، لوگوں کے رابطے معطل، کھانے پینے کی اشیا اورادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل جبری پابندیوں کے باوجود سری نگراور دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ وادی میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں، کشمیری اپنی سرزمین پر قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں،لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔

وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طورپرمنقطع ہے،انٹرنیٹ،موبائل سروس،لینڈ لائن اور ٹی وی چینلزبند ہیں۔ حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیری بدستورجیلوں میں بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڑی تعداد میں کشمیریوں کواترپردیش،لکھنو کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept