مقبوضہ کشمیر:محرم کے جلوسوں پربھی پابندی

پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے

قابض بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگا دی۔ پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 34 روز گزر گئے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگائی لیکن کرفیو، بندشوں اور پابندیوں کو توڑتے ہوئے امام حسین کے ماننے والوں نے سری نگر میں جلوس نکالا۔

جلوس کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے بھارتی فوج نے جلوس کے شرکاء پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرتے صحافیوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept