فورسز کی فائرنگ ،کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع سوپورمیں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان آصف کوشہید کیا

بھارتی فورسزنے سوپورمیں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع سوپورمیں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان آصف کوشہید کیا، قابض فورسزنے سوپورمیں ہی 8 نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ مقبوضہ وادی میں مسلسل 38 ویں روز بھی کرفیو اورپابندیاں برقرارہیں۔ اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہوگئی جب کہ ڈاکٹرزکے نہ پہنچے کی وجہ سے 6 مریض تشویش ناک حالت میں ہیں۔

مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی چینلزبھی بند ہیں جب کہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔ قابض فورسزنے یوم عاشور پر عزاداروں کوجلوس نکالنے کی اجازت بھی نہ دی جس کے باعث متعدد علاقوں میں کشمیریوں نے کرفیوتوڑتے ہوئے جلوس نکالے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept