لائن آف کنٹرول عبور کرنے کیلئے دباؤ ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے تمام باشندے خواہ کسی بھی مکتبہ فکر، سیاسی جماعت یا کسی جماعت سے تعلق نہیں بھی رکھتے ہیں وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے بے تاب ہی

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر نے کشمیر کی سیاسی قیادت سے مشترکہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ عوام کی جانب سے کنٹرول لائن عبور کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے۔

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ‘مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارتی طلم و استبداد کا آج 39 واں دن ہے اور اس حوالے سے آج حریت کانفرنس کے نمائندے سمیت آزاد کشمیر کی جملہ سیاسی قیادت نے تفیصلی غور کیا کہ تدارک کیسے کیا جائے اور کشمیریوں کی مدد کیسے کی جائے’۔ان کا کہنا تھا کہ‘بحیثیت وزیراعظم آزاد کشمیر مجھ پر بڑا دباؤ ہے کہ لائن آن کنٹرول کو عبور کرنے کے لیے، آزاد کشمیر کے تمام باشندے خواہ کسی بھی مکتبہ فکر، سیاسی جماعت یا کسی جماعت سے تعلق نہیں بھی رکھتے ہیں وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے بے تاب ہیں ’۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept