مقبوضہ کشمیر:بھارتی مظالم اورکرفیو 42 ویں روزمیں داخل

بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 42 روز گزرگئے ہیں

بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 42 روز گزرگئے ہیں، اس دوران وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 42 واں روز ہے، عالمی سطح پر مطالبوں کے با وجود وادی میں مواصلات کا نظام مکمل طورپرمعطل رکھا گیا ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پربدستورسخت پابندیاں عائد ہیں۔عالمی میڈیا نے بھی تصدیق کردی ہے کہ مظلوم کشمیری گزشتہ بیالیس روزسے بھارتی جبرمیں زندگی گزارنے پرمجبورہیں، مقبوضہ کشمیرمیں سکول اورتجارتی مراکزبھی بند ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept