مقبوضہ کشمیر:ریاستی دہشت گردی جاری، 3 نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردی

مقبوضہ کشمیر  میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ برقرار ہے،  مقبوضہ وادی میں  لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج 42 روز ہے، ایک جانب  جبری پابندیاں عائد ہیں تو دوسری جانب خون کی پیاسی قابض فوج نہتے کشمیریوں کا لہو بہانے میں مصروف ہے۔

بھارتی فوج نے جموں میں گولیاں مار کر دو نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا۔ اخلاق احمد خان نامی نوجوان کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد جانی پور اسٹیشن منتقل کیا جہاں اسے شہید کردیا گیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept