مقبوضہ کشمیر:کرفیوکا 43 واں روز،بھارتی مظالم جاری

ھارتی فوج نے خونیں‌ کھیل کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جموں میں تین کشمیریوں کوشہید کردیا

مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن 43 ویں روزمیں داخل ہوگیا، بھارتی فوج نے خونیں‌ کھیل کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جموں میں تین کشمیریوں کوشہید کردیا، پانچ اگست سے اب تک چالیس ہزارکشمیریوں کو کوگرفتارکیا جا چکا ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا 43 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم جاری، جموں میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ دوکو سرچ آپریشن کی آڑ اورایک کو زیرحراست تشدد کرکے موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

مظالم اوربندشوں کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبانے میں ناکام ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں روزانہ بیس کے قریب مظاہرے کئے جاتے ہیں۔ پانچ اگست سے وادی میں 722 احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔

ادھر ویلفئیر پارٹی کے سینئر رہنما شیما محسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز اب تک 40 ہزار کشمیریوں کو حراست میں لے چکی ہے۔ مقبوضہ وادی میں تمام سیاسی اور حریت رہنمابھی پانچ اگست سے بدستور جیلوں اور گھروں میں بند ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept