مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان شہید

قابض بھارتی افواج نے اس دوران ایک کشمیری نوجوان کو پکڑا اوراسے عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان شہید، کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ قابض بھارتی افواج نے اس دوران ایک کشمیری نوجوان کو پکڑا اوراسے عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کے بعد بھی بھارتی فوج کی خون کی پیاس نہ بجھی۔ قابض افواج نے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی پکڑ دھکڑ جاری رکھی۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے خصوصی حیثیت ختم کردی جس کے بعد وہاں دو ماہ سے کرفیو سمیت مختلف پابندیاں نافذ ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept