ضلع بھر میں سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح: ضیا الحق

آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز کے ویژن اور آرپی اوعمرشیخ کی ہدایات پر ڈی پی او عاطف نذیر کی قیادت میں ضلع بھرسمیت سٹی سرکل میں سماجی برائیوں کاخاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات ڈی ایس پی سٹی ضیاالحق نے عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ سٹی سرکل میں کرکٹ جوا،پرچی جوا،تاش جوا منشیات شراب اور برائی کے اڈے چلانے والوں پر کڑی نظرہے، انکے خلاف پہلے بھی بھرپور کارروائیاں کیں مگر بدقسمتی سے ریاض راجو،مجاہدشیخ اور بشیر وڈانی کو گرفتارنہ کرسکے جو اپنے ہمسایوں کے گھروں کی چھتوں سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم اس بار ان پر بھرپور طریقہ سے ہاتھ ڈالاجائیگا اور انہیں سرکاری مہمان بنانے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔