خوشاب، سکیورٹی آفیسر پر انعامات کی بارش

خوشاب میں راناشعیب محبوب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اچھی کارکردگی پر تھانہ خوشاب کے سکیورٹی آفیسر وسیم اعوان کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خوشاب کے سکیورٹی آفیسر وسیم اعوان کو ان کی اچھی کارکردگی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شعیب محبوب نے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے باقی نوجوانوں کو بھی وسیم اعوان کی طرح باوقار اور فرض شناس ہونا چاہیے۔ رانا شعیب محبوب نے مزید کہا کہ ہم محکمہ پولیس کے ملازمین کی تمام تر ضرورتوں کو پورا کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔